تازہ ترین

شہید سوہن لعل بھگت میموریل کا افتتاح

 نگروٹہ//ڈوگر دیش کو شہیدوں کا وطن قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا نے یہاں بجالٹہ کے پرگالٹہ میں شہید سوہن لعل بھگت کے میموریل کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ جموں نے بہادری کی دلیلیں بنائی ہیں،جس سے وطن کو فخر حاصل ہوا ہے۔یہ میموریل علاقہ کے مقامی لوگوںنے شہید رائفل مین کو خراج عقیدت ادا کرنے کے لئے اپنے چندہ سے تعمیر کیا ہے،جنھوں نے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے منی پور کے چنڈیل قصبہ میں 13نومبر 2017 کو ایک بارودی سرنگ دھماکہ سے شہادت نوش کی۔رانا نے شہید سوہن لعل بھگت کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا  ملک کی یکجہتی اور خود مختاری کے لئے دی گئی ان بہادر شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ قوم انکا مقروض ہے  اور انکی قربانیوں کو تعظیم کے ساتھ قبول کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان بہادر سپایہوں کی قربانیاں آنے والی پیڑھی کو ملک کی

گاڑی گڑھ جموں میں طلاب کیلئے مذہبی مقابلے کا اہتمام

 جموں //سکھ ایڈ اپر گاڑی گڑھ جموں کی جانب سے اتوار کے روز یونیک پبلک ہائر سیکنڈری سکول گاڑی گڑھ میں طلاب کیلئے مذہبی ٹیسٹ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں تقریباً400 طلاب نے شرکت کی۔ٹیسٹ تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا ۔پہلا گروپ دوسری جماعت سے لیکر پانچویں جماعت کے طلاب پر مشتمل تھا ،دوسرا گروپ چھٹی جماعت سے آٹھویں جماعت پر مشتمل تھا جبکہ تیسرا گروپ نویں جماعت سے لیکر بارہویں جماعت پر مشتمل تھا۔مقابلہ میں فاتحین کو 27جولائی کو گوردوارہ سنگھ سبھا اپر گاڑی گڑھ جموں میں منعقدہ گورمت سماگم میں انعامات سے نواز اجائے گا۔ہر ایک گروپ کیلئے پہلا انعام 5000/ روپے کا ہوگا جبکہ دوسرا انعام  4000/ روپے کا ہوگا اور تیسرا انعام 3000/ روپے کا ہوگا۔اسکے علاوہ ہر ایک گروپ کیلئے 1000/-روپے کے رقم کے 17 ۔حوصلہ افزائی انعامات ہونگے۔ ٹیسٹ کا اہتمام طلاب میں سکھ مت کے متعلق جانکاری حاصل کرنا ،تاکہ ایک

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ریاسی میں ضلع اِنتظامیہ کو ایمبولنس فراہم کی

  کٹرہ//وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج سپریچول گروتھ سینٹر میں ضلع ریڈ کراس سوسائٹی ریاسی کو ایک ایمبولنس اور نعش وین فراہم کی ۔ اُنہوں نے اِن گاڑیوں کی چابیاں ڈپٹی کمشنر ریاسی اندو کنول کو این ایچ پی سی کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں فراہم کی ۔ اِس موقعہ پر سلال پاور سٹیشن کے چیف جنرل منیجر ہمانشو شیکھر بھی موجود تھے۔یہ گاڑیاں این ایچ پی سی کی طرف سے عطیہ کے طور پر فراہم کی گئیں۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ اِن گاڑیوں سے ضلع کے دُور دراز کے علاقہ جات کے عوام کو فائدہ ہوگا۔اُنہوں نے سینٹر میں ایک پودا لگا کر شجرکاری کی مہم میں حصہ لیا۔ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ کٹھوعہ اور اُدھمپور میں دو ہائی وے وِلیج قائم کئے جائیں گے جن میں سیاحوں کے لئے ہیلپ ڈیسک قائم کئے جائیں گے ۔اُنہوں نے کہاکہ کٹرہ قصبے کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لئے خصوصی بجٹ مختص رک

ہندی زبان کو فروغ دینے کیلئے بلبیر سنگھ کی عزت افزائی

 اودہمپور//بھارت سرکار کی جانب سے کیندریہ ودیالیوں میں ہندی زبان کو فروغ دینے کیلئیورکروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر سال پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔اس سلسلہ میںجموں ڈویژن میں ہندی راجیہ بھاشا کو کئی سالوں تک اس شعبہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے کیدریہ ودیالیہ چنینی کے سینئر سیکرٹریٹ اسسٹنٹ بلبیر سنگھ جموال کو سال 2019کے لئے عزت افزائی کی گئی۔اس موقعہ پر سکول کے پرنسپل اور اساتذہ کی بھی عزت افزائی کی گئی۔اس موقعہ پر ودیالیہ کے پرنسپل کے کہا کہ ودیالیہ کے پرنسپل، اساتذہ او رسررست کی عزت افزائی کرنا سکول کیلئے باعث فخر ہے۔بلبیر سنگھ جموال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلبیر سنگھ نہ صرف دفتری کام انجام دینے کے لئے ہمیشہ تیار رہتا ہے بلکہ وہ ہمشہ آرگنائزیشن اور سماج کے لئے کام کرنے کو تیار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلبیر سنگھ پیشہ واراقنہ حصولیابیوں کے علاوہ ایک بہترین کھل

ست شرما نے سروال میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا

 جموں//جموں ویسٹ اسمبلی حلقہ کے لوگوں کو بہتر انفراسٹریکچر مہیا کرنے کیلئے حلقہ کے سابقہ ممبر اسمبلی ست شرما نے اتوار کے روز حلقہ کے  وارڈ نمبر 18 ۔سروال علاقہ میںگلیوں کی تعمیر و ترقی کام کا افتتاح کیا۔انکے ہمراہوارڈ نمبر 18 کے کارپوریٹر دنیش گپتا،وارڈ نمبر17کی کارپوریٹر ندھی منگوترا،جے ایم سی کے اہلکار اور متعدد دیگر لوگ بھی تھے۔ان کاموں کے لئے فنڈز ست شرما کے ممبر اسمبلی ہونے کے دور میں منظور کئے گئے تھے لیکن  انتخابات کے ضابطہ اخلاق اور دیگر وجوہات سے اس میں تاخیر ہو ئی تھی ۔یہ کام جے ایم سی کی نگرانی میں تخمینہ لاگت تقریباً10 لاکھ روپے سے تکمیل دئے جا رہے ہیں۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جموں ویسٹ نے گذشتہ پانچ برسوں کے دوران کافی ترقی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کے تمام 26  وارڈوں میںلوگوں کی ببنیادی سہولیات میں کافی بہتری لائی گئی ہے۔یہی وجہ ہے کہ

مشتاق کاک اردو ڈرامہ فیسٹول میں مدعو

 جموں // سنگیت ناٹک اکیڈمی کے انعام یافتہ اور سینئر تھیٹر ڈائریکٹر مشتاق کاک کو نئی دہلی میں ارد ڈرامہ فیسٹول میں بیگم عابدہ احمد کی اید میں ایک اردو ڈرامہ ’’ لمحوں کی ملاقات‘‘   پیش کر رہے ہیں۔شرکت کرنے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔اس ڈرامہ کے ہدایت کار اور ترتیب کار مشتاق کاک ہیں،جسے امیچر تھیٹر گروپ پیش کر رہے ہیں۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں مشتاق کاک نے کہا کہ چنانچہ اردو ریاست کی ایک سرکاری زبان ہے، اردو ڈرامہ فیسٹول میںلمحے کی ملاقات وزارت کلچر ،نئی دہلی کی جانب سے معاونت شدہ ہے۔نئی دہلی اس زبان کو قومی فورم میں لینے میں ایک اہم رول نبھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اردو ڈرامہ فیسٹول قومی سطح ایک اعلیٰ سطح فیسٹول ہے ، جہاں پر اس زبان کی اہمیت کو دیکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیسٹول میں شرکت کرنے پر انہیں فخر حاصل ہے۔مشتاق کاک نے پہلے ہی متعدد ڈرامے پیش کئے

نیشنل مزدور کانفرنس کا ایس آر او520کی ترمیم لاگو کرنے پر زور

 جموں //نیشنل مزدور کانفرنس کے صدر سبھاش شاستری نے گورنر انتظامیہ سے ایس آر او520کے ترمیم کو سختی سے لاگو کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایک بیان میںانہوں نے کہا ہے کہ اس ایس آر او کو بیوروکریسی کے نچلے سطح کے عناصرنے اس دفعہ کا استحصال کیا ہے کیونکہ انکا سابقہ سرکاروں کے تیئں نرم رویہ ہے۔گورنر ستیہ پال ملک کی کی سراہنا کرتے ہوئے انہوں نے سیاسی پارٹیوں سے گورنر کی جانب سے کئے گئے متعدد انتظامہ اصلاحات لاگو کرنے سے سبق سیکھنے کو کہا۔انہوں نے دفتر طوالت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتظامیہ کے نیک کاموں کو  من و عن لاگو کرنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ان باتوں کا اظہار انہوں نے یہاں آر ایس پورہ کے موضع کھمب میں کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے گُذارش کی کہ وہ تمام محکموں کے سربراہوں کو ہدایت دیں کہ و ہ یومیہ اجرتوں پر کام کرنے والے کارکنوں کو

لکھن پور میں 200 کلو گرام پالی تھین سمگل کرنے کی کوشش ناکام

   جموں//سمگلروں کے خلاف اَپنی مہم جاری رکھتے ہوئے ایکسائز محکمہ نے آج ٹو ل پوسٹ کھر کھارا موڈ /پیر بابا لکھن پور میں ریاست میں 200کلوگرام پالی تھین سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔مذکورہ ٹیم نے ٹو ل پوسٹ پر ایک اِنڈگو کار زیر نمبر PB 10CB-8275 کا پیچھا کیا جس کی تلاشی کے بعد اس میں موجود 200 کلوگرام پالی تھین ضبط کیا گیا۔ ٹیم نے گاڑی کے ڈرائیور کو پالی تھین سمیت متعلقہ رینج آفیسر کے حوالے کیا ۔اِس اوپریشن کی نگرانی ڈپٹی ایکسائز کمشنر آشش کمار نے کی جبکہ ٹیم عامر ایاز راتھر ، روہت شرما، اشتیاق احمد ، سنجیو کھجوریہ ، ملن گپتا ، ہرمیت سنگھ ، رویندرسنگھ ، محمد یونس اور نوین شرما پر مشتمل تھی۔ایکسائز کمشنر ایم راجو نے اس کارروائی پر مذکورہ ٹیم کی سراہنا کرتے ہوئے سمگلروں کے خلاف ایسی کارروائیاں جاری رکھنے پر زور دیا۔

اودھمپورضلع میں جے کے بینک کے دو نئے اے ٹی ایم چالو

  اودہمپور//گاہکوں کی آسائش کا خیال رکھتے ہوئے اور اپنی خدمات کا دائرہ ریاست کے ہر کونے میں وسیع تر بناتے ہوئے جموں و کشمیر بینک نے جموں خطے کے تیسرے بڑے قصبے ادھمپورمیں دو نئےATM عوام کے نام وقف کئے۔بینک کے ان دو نئے اے ٹی ایمز کا افتتاح بینک کے پریزیڈنٹ غلام محمد صادق نے بینک شاخوں سے دور کلر اور امراہ موہر علاقوں میں کیا۔ انکے ہمراہ بینک کے وائس پریزیڈنٹ وبھاکر کھجوریہ، شریش شرما اور زونل ہیڈ آنند پال سنگھ تھے ۔ اس موقع پر بینک کے کئی دیگر افسراں اور معزز گاہک بھی موجود تھے۔ مقامی لوگوں نے بینک کے اس قدم کی سراہنا کی اور کہا کہ علاقے میں جے کے بینک اے ٹی ایم کی کمی محسوس کی جارہی تھی جسکا بینک نے بر وقت ازالہ کیا ۔ بینک کے صدر غلام محمد صادق نے اس موقع پر کہا کہ اپنے کسٹمروں کو جدید سہولیات سے روشناس کرانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اُن لوگوں کو عالمی سطح کی بینک کار

مزید خبریں

گوجر طبقہ کا ایس سی/ایس ٹی ایکٹ لاگو کرنے کا مطالبہ جموں //ریاست جموں و کشمیر کے گوجر طبقہ نے ریاست میںSC/ST Prevention of Atrocities Act( ایس سی/ایس ٹی مظالم کا تدارک کرنے کا ایکٹ )ریاست جموں و کشمیر میں بھی لاگو کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان کے مطابق ٹرائیبل ریسرچ اینڈ کلچرل فائونڈیشن کی جانب سے  ’’Tribal of  J&K state‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے یہ مطالبہ کیا۔پروگرام کی صدارت نامو رٹرائیبل ریسرچر ڈاکٹر جاوید راہی نے کی ،جبکہ مباحثہ میں کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے قبائیلیوں کو سماجی مساوات اور سرعت سے انصاف فراہم کرنے کیلئے پارلیمنٹ کی جانب سے SC/ST Prevention of Atrocities Act ترمیم شدہ ریاست جموں و کشمیر میں لاگو کرنا لازمی بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ااس ایکٹ

خلائی سائنس میں دلچسپی جموں کے نوجوان بھائی بہن آئی ایس آر او پروگرم کیلئے منتخب

جموں //جموں سے تعلق رکھنے والے دونوجوان بہن بھائی سائنسدانوں کوانڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن کیلئے منتخب کیاگیاہے ۔سواپنیلا آچاریہ اور سواپنیل آچاریہ دونوں ہی جموں و کشمیر پبلک سکول میں گیارہویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں جنہیں ملک بھر سے منتخب ہونے والے110اُن طلباء میں سے منتخب کیاگیاہے جو یوول وگیان کریاکرم (ینگ سائنٹسٹ پروگرام )2019کیلئے کامیابی حاصل کرپائے ہیں ۔یہ پروگرام وزیر اعظم نریند رمودی کی طرف سے نوجوان نسل کی خلائی سائنس میں دلچسپی کیلئے متعارف کروایاگیاہے ۔حال ہی میں اختتام کو پہنچنے والے اسرو پروگرام کے دوران دونوں نوجوان بھائی بہن کو متعدد لیبارٹریوں میں جانے اور وہاں سائنسدانوں سے ملاقات کا موقعہ ملا ۔انہیں ستیش دھون سپیس سنٹر بھی لیجایاگیا جہاں سے چندریان 2کو 15جولائی کو مشن پر بھیجاجائے گا۔اس کے علاوہ انہیں سیٹلائٹ لانچ بیس بھی دکھایاگیا۔سواپنیلا نے اس حوالے سے بات کرتے