تازہ ترین

شیو سینا کا ٹول پلازہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

کٹھوعہ //شیو سینا بالا صاحب ٹھاکرے کے کارکنان نے ریاستی جنرل سیکریٹری منیش ساہنی کی قیادت میں ٹول پلازہ کے خلاف جموں میں احتجاجی ریلی نکالی ۔یہ ریلی کالی بڑی سے کٹھوعہ تک نکالی گئی ۔اس موقعہ پر ساہنی نے کہاکہ 2013میں بھی چھتوال میں ٹول پلازہ قائم کرنے کی کوشش ہوئی تھی لیکن شیو سینا اور بی جے پی لیڈران و مقامی لوگوں نے اسے ناکام بنادیا لیکن آج کیوں بی جے پی لیڈران خاموش بیٹھے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ماتا ویشنو دیوی یاتری بھی اسی راستے سے آتے ہیں اور شیو سینا یہاں ٹول پلازہ برداشت نہیں کرے گی ۔ انہوں نے ریاستی گورنر ستیہ پال سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرکے ضروری کارروائی کریں ۔  

سرحدی علاقے کی خواتین کیلئے کمپیوٹرکوچنگ کلاسز کااہتمام

جموں //سرحدی علاقوں کی خواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد سے فوج کی طرف سے گورنمنٹ ہائی سکول ہمیرپور اکھنورمیں پینتالیس روزہ کمپیوٹر کوچنگ کلاسز کا اہتمام کیاگیا۔یہ کلاسز سترہ جون سے شروع ہوگئیں جو اکتیس جولائی تک چلیں ۔اس دوران پندرہ سے بیس سال کی عمر کی سولہ لڑکیوں نے اس پروگرام میں حصہ لیا جنہیں کمپیوٹر کے ماہرین کی طرف سے کمپیوٹر کی تعلیم دی گئی ۔آخری روز ان لڑکیوں میں اسناد بھی تقسیم ہوئیں اور ان کے مستقبل کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا۔مقامی لوگوں نے فوج کی اس پہل کی سراہنا کی ہے ۔

صفائی کرمچاریوں کے حق میں احتجاجی دھرنا

جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کے صفائی کرمچاریوں کے احتجاج پر طاقت کے استعمال اور جموں شہر میں صفائی ستھرائی کی خراب حالت پر جموں ویسٹ مومنٹ کے سربراہ سنیل ڈمپل کی قیادت میں جانی پور ہائی کورٹ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس دوران آدھے گھنٹے تک ٹریفک کی آمدورفت معطل رہی ۔ڈمپل نے صفائی کرمچاریوں کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کارپوریشن کے میئر اور کمشنر کے ساتھ جے ایم سی یونین اور صفائی کرمچاریوں کی بات چیت ناکام ہوگئی ۔انہوں نے کہاکہ وہ صفائی کرمچاریوں کے خلاف پولیس کے طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں اوراس طرح سے جدوجہد کو دبایا نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ کرمچاریوں کے مطالبات پورے کئے جائیں اور جموں شہر میں صفائی ستھرائی کا انتظام کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام انتہائی خراب ہے اور دن بدن حالات بدتر بنتی جارہی ہے ۔  

اودھمپور میڈیکل کالج کیلئے منکوٹیا کا اظہار مسرت

اودھمپور//پنتھرز پارٹی نے اودھمپور کیلئے میڈیکل کالج کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے جشن منایا۔پارٹی کے صدر و سابق ممبراسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیا نے کہاکہ بطور ممبراسمبلی انہوں نے اپنے دور میں یہ مانگ متعدد مرتبہ اسمبلی میں اجاگر کی اور احتجاج بھی کئے لیکن کچھ لیڈران آج عوام کو یہ کہہ کر بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں کہ بیس جولائی کو میڈیکل کالج کیلئے یاداشت پیش کی جبکہ کالج کی منظوری دس جولائی کو ہی ہوگئی تھی ۔انہوں نے کہاکہ اودھمپور کے لوگوں کی یہ دیرینہ اور جائز مانگ تھی جسے مرکزی حکومت نے پورا کرکے ایک اہم فیصلہ لیاہے ۔ ان کاکہناتھاکہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاستی گورنر ستیہ پال ملک و ممبر پارلیمنٹ اوروزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کاشکریہ اد اکرتے ہیں ۔    

طلباء میں کتابیں اور دیگر اشیاء تقسیم

جموں //ہیلتھی انڈیا سٹرانگر انڈیا کے چیئرمین ہیرا لعل ابرول اور دیگر ممبران نے سینٹ پیٹر نرسری سکول پریم نگر جموں میں120طلباء میں کتابیں اور سٹیشنری اشیاء کی تقسیم کی ۔اس غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے بی پی ایل کنبوں کے طلباء کو مفت تربیت فراہم کی جاتی ہے ۔اس تنظیم کا مقصد غریبوں اور ناداروں کی مددکرناہے ۔اس دوران ہیرا لعل نے طلباء کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان پر محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا ۔  

مزید خبرں

صحافی ارون کے گپتا کے لواحقین کو 2لاکھ روپے کی امداد فراہم جموں//جوائنٹ ڈائریکٹر اطلاعات و رابطہ عامہ جموں نریش کمار نے سینئر صحافی ارون کمار گپتا کی اہلیہ کو 2لاکھ روپے کی چیک پیش کی۔ارون کمار گپتا 19؍ اکتوبر 2017ء کو بجلی کرنٹ جان بحق ہوئے تھے۔نریش کمار نے آنجہانی صحافی کی طرف سے سماج میں ادا کئے گئے رول کو اُجاگر کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت میڈیا برادری کی بہبودی کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھانے کی وعدہ بند ہے۔اس موقعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات ( پی آر ) میناکشی وید ، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر ریحانہ اختر بجلی اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔       کرائم برانچ نے نابالغ مغویہ والدین کے سپرد کی  جموں //کرائم برانچ جموں کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے حال ہی میں اغوا کی گئی نابالغ لڑکی کو سب جج موبائل مجسٹریٹ (الیکٹریسٹی )جموں کے احکامات پ

بین الاقوامی نگر کیرتن

 جموں//سکھ سنگت کی طرف سے بین الاقوامی نگر کیرتن کا خیر مقدم کیاجارہاہے جو 4اگست کو لکھنور سے جموں میںداخل ہوگا۔اس حوالے سے جانکاری فراہم کرتے ہوئے سکھ یونائیٹڈ فرنٹ کے چیئرمین سدرشن سنگھ وزیر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ اس نگر کیرتن کی اہم بات یہ ہے کہ یہ گورو نانک دیو جی کے جائے پیدائش یعنی نانکہ صاحب سے یکم اگست سے شروع ہواہے جو چار اگست کوگورو نانک دیو جی کے 550ویں یوم پیدائش کے موقعہ پر ریاست میں داخل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اس نگر کیرتن کے استقبال کیلئے لوگ خاص طور پر سکھ مذہب کے پیروکار لکھنور پور سے لیکر جموں تک شاہراہ پر کھڑے رہیں گے ۔انہوں نے بتایاکہ شریمان مہانت منجیت سنگھ کی طرف سے مختلف مذہبی مقامات پونچھ ، نوشہرہ ، اودھمپور، جموں ، کٹھوعہ ، بٹوت اور کشمیر کے علاقوں میں پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی ہے جن کی تفصیل بھی جاری کی جائے گی ۔اس موقعہ پر دیگر سکھ رہنما بھ

کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے متعلق بیداری پروگرامJMC

 جموں//جے ایم سی کی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ٹیم نے گھر گھر جاکر لو گوں کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے متعلق بیداری پیدا کرنے کیلئے ایک ہمہ گیر مہم چلائی۔اسی مہم کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ٹیم نے وارڈ نمبر10گیتا بھون پریڈ جمو ں میںلوگوں کو اس مہم کی جانکاری دی۔ جے ایم سی ٹیم ممبران نے اپنا لیکچر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ساتھ شروع کیا۔انہوں نے لوگوں کو بتایا کہ کس طرح سے ویسٹ سے کمپوزٹ تیار کی جاتی ہے۔لوگوںنے ٹیم کو نہایت ہی غور سے سُنا اور ایسے مفید پروگرام کو اپنے گھروں تک لیجانے کے ارادہ کا اظہار کیا۔ انہوں نے لوگوں کو پالی تھین کا استعمال نہ کرنے اور ایک ایک پودا لگانے کی اپیل کی،تاکہ ماحول کو صاف و شفاف رکھا جا سکے۔اس موقعہ پر لوگوں کو نیلے اور سبز رنگ کے ڈبے دکھائے گئے ،تاکہ اس میں علیحدہ علیحدہ کوڑا کرکٹ اکٹھا کیا جا سکے۔جے ایم سی کی ٹیم نے یہ پہل لوگوں کے برتائو میں بدلائو لانے کیلئے کی ۔ پروگ

امرناتھ یاتریوں کیلئے بھنڈارہ 33ویں روز میں داخل

جموں/ /اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی ،جموں و کشمیرکی جانب سے ریلوے اسٹیشن میں امر ناتھ یاتریوں کے لئے منعقد کیا گیا  بھنڈارجمعہ کے روز33ویں دن میں داخل ہوا۔ بھنڈارہ ریلوے اسٹیشن میںمیں 30 جون 2019 سے جوش وخروش سے جاری ہے۔لنگر میں سمتی کی جانب سے شری امر ناتھ یاتریوں کو دن میں تین مرتبہ صحت مند کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔بھنڈارہ کا افتتا ح بھاگوت کتھاکر پھول کشن جی مہاراج نے کیا۔ اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی ،جموں و کشمیرکے نیشنل کارڈی نیٹرسنیل شرما کی نگرانی میں تن دہی سے کام کرنے والے کارکنوں کی ایک ٹیم لنگرمیں شری امر ناتھ جی یاتریوں کی کھانے کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔ رمیش شرما نے سالانہ امر ناتھ یاترا کے لئے سمتی کی جانب سے ایسے بہترین انتظام کیلئے سمتی کی ستائش کی۔ لنگر میں ہر روز یاتریوں کو کھانا فراہم کرنے کے علاوہ یاترا کے دوران اکادشی یا دیگر اہم تہواروں کیلئے بر

ایمز اور پی جی آئی کے معروف ڈاکٹروں نے ویشنو دیوی ہسپتال کادورہ کیا

جموں //ملک کے دو معروف ڈاکٹروں ، ڈاکٹر مینو باجپائی پروفیسر و ایچ او ڈی شعبہ اطفال سرجری ایمز نئی دہلی اور ڈاکٹر رام سموجا پروفیسر و ایچ او ڈی شعبہ اطفال سرجری پی جی آئی چندی گڑھ نے شری ماتا ویشنو دیوی نارائنہ سپر سپشلٹی ہسپتال کٹرہ کادورہ کیا ۔اس دوران انہوں نے ہسپتال کے ڈاکٹروں کے ساتھ طبی معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ڈاکٹروں نے شرائن بورڈ کے رول کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتال میں بہترین ڈھانچہ دستیاب رکھاگیاہے اور یہاں علاج کی بھی بہترین سہولیات فراہم ہیں ۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو اپنی طرف سے ہر طرح کا تعاون دینے کا یقین دلایا ۔

مرہین کٹھوعہ میں طبی و ویٹرنری کیمپ منعقد

کٹھوعہ //فوج کی طرف سے کٹھوعہ کے مرہین علاقے میں گورنمنٹ مڈل سکول اور ڈگری کالج میں طبی و ویٹرنری کیمپ کا اہتمام کیا ۔اس دوران ماہر ڈاکٹروں کی طرف سے مقامی لوگوں کی طبی تشخیص کی گئی اور انہیں صحتمندزندگی کے حوالے سے مفید مشورے دیئے گئے ۔ کیمپ میں 368مرد، 226خواتین اور152بچوں کی طبی تشخیص کی گئی ۔اس کے علاوہ 163مویشیوں کا معائنہ بھی کیاگیا ۔اس دوران کچھ ٹیسٹ کروانے کی سہولیات بھی دستیاب رکھی گئی تھیں ۔مقامی لوگوں نے فوج کے اس اقدام کی سراہنا کی ہے ۔  

کئی وفود اور افراد فاروق خان سے ملاقی

جموں//پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاوس جموں میں آج کئی وفود اور افرادنے گورنر کے مشیر فاروق خان سے ملاقات کر کے اپنے مسائل ان کی نوٹس میں لائے ۔ ان وفود اور افراد نے اپنے مشکلات کے حل میں مشیر موصوف کی مداخلت طلب کی۔آر ایم ایس اے اساتذہ کے ایک ڈیلی گیشن نے پون سنگھ کی قیادت میں اپنے ملازمت سے متعلق کئی معاملات مشیر موصوف کے گوش گزار کئے۔فاروق خان نے تمام وفود اور افراد کے مطالبات بغور سنے اور انہیں یقین دلایا کہ اُن کے جائز مطالبات پورے کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔اُنہوں نے چند معاملات میں موقعہ پر ہی انہیں حل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔سابق صدر سٹیٹ اکالی دل ایس ہرجندر سنگھ / سابق صدر جنرل سیکرٹری ڈی جی پی سی ، گوردوارہ کمیٹی کے صدر و دیگر ڈی جی پی سی ممبران نے مشیر موصوف سے ملاقات کی اور انہیں گورونانک دیو جی کے 550 ویں جنم دیوس کے سلسلے میں کئے جارہے تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی۔

مزید خبرں

۔35-اے جموں و کشمیر کے باشندوں پر لٹکتی ننگی تلوار:بھیم سنگھ پینتھرز پارٹی انتخابی حکمت عملی کا اعلان کرے گی جموں//نیشنل پینتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے یہاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 35-اے کو ہٹانے کاہندستان کے صدر رام ناتھ کو پورااختیار حاصل ہے۔ 35-اے کو صدر کے حکم کے تحت ہندستان کے آئین میں شامل کر دیا گیا، جو مئی 1954 میں ختم ہو گیا ہے، کیونکہ صدر کے آرڈیننس کی قانونی حیثیت صرف چھ مہینہ تک ہوتی ہے۔پینتھرس سربراہ پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ 35-اے جموں و کشمیر کے باشندوں کے سر پر 1954 سے لٹکتی ایک خطرے کی تلوار کی طرح ہے، جو ریاست کے باشندوں کے لئے ہندستان کے آئین میں موجود بنیادی حقوق پر روک لگاتی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صدر صرف ایک دوسرا حکم جاری کرکے آرٹیکل 35-اے کو ہٹا سکتے ہیں۔انہوں نے افسوس کے ساتھ کہا کہ حکمران اور اپوزیشن پارٹی خاص

دفعہ 35اے پر بار ایسو سی ایشن جموں منقسم

جموں //آئین کی دفعہ 35اے کی حمایت میں بولنے پر جموں بار ایسو سی ایشن نے 2سینئر وکلاء کی رکنیت معطل کرتے ہوئے ان کے نام اظہار وجوہ نوٹس جاری کیاہے ۔اس فیصلے پر بار میں تقسیم پیدا ہوگئی ہے اور جہاں کچھ وکلاء نے معطل کئے گئے ممبران کی حمایت کا اعلان کیا ہے وہیں کچھ نے اس اقدام کی تائید کرتے ہوئے دفعہ 35اے کی تنسیخ پر زور دیا ۔دوروز قبل لگ بھگ 150وکلاء نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ کمپلیکس کے احاطے میں ایک میٹنگ منعقد کرکے ریاست کو حاصل خصوصی تشخص پر تبادلہ خیال کیا جس دوران بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر ایڈووکیٹ اے وی گپتا اور سابق ایڈووکیٹ سالسٹر جنرل ایس سی گپتا نے دفعہ 35اے اور دفعہ 370کی حمایت میں بولتے ہوئے خصوصی تشخص کی برقراری پر زور دیاتھا۔اس میٹنگ نے بار ایسو سی ایشن کی نئی منتخبہ کمیٹی کو آگ بگولہ کردیا اور اس کے رد عمل میں ایگزیکٹو کمیٹی نے دو نوں سینئر وکلاء کی رکنیت معطل کردی ۔

محکمہ زراعت کے سبکدوش ہونیوالے افسران کیلئے الوداعیہ تقریب

جموں //محکمہ زراعت کے 12افسران مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد سبکدوش ہوگئے ۔اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس دوران سبکدوش ہونے والے افسران اور ملازمین کو الوداع کیاگیا۔سبکدوش ہونے والوں میں ایس پی ایس مستانہ سبجیکٹ میٹر سپیشلسٹ جموں،سدرشنا کماری سینئر سٹینو گرافر، دینا ناتھ شرما ،راجندر ٹھسو، نرمل شرما، اشوک کمار، لکشمن سنگھ، محمد رشید، تولہ رام، شام لعل ، روشن لعل ، بی کے رینہ ،کے کے شرما ،دیسے بھان ،پردیپ شرماشامل ہیں جن کا تعلق ڈائریکٹوریٹ اور صو بہ کے مختلف اضلاع سے ہے ۔اس موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹر جموں بلیش کمار زتشی نے سبکدوش ہونے والے ملازمین و افسران کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے ان کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔تقریب میں دیگران بھی موجو دتھے ۔  

صفائی کرمچاریوں کی ہڑتال دوسرے رو زبھی جاری

جموں //جموں میں صفائی کرمچاریوں نے اپنے مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی ہڑتال جاری رکھی ۔ اس دوران کانگریس کے او بی سی یونٹ کے چیئرمین ایڈووکیٹ سریش کمار ڈوگرہ نے ان کرمچاریوں کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے انہیں بھرپور مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔انہوں نے کہاکہ معاشی طور پر پسماندہ طبقوں کو نظرانداز کیاجارہاہے اور ان کے جائز مطالبات بھی پورے نہیں کئے جاتے ۔ انہوں نے کہاکہ ان کے تمام مطالبات جائز ہیں جنہیں فوری طور پر پورا کرکے ان کی ہڑتال ختم کروائی جائے ۔  

یاتریوں کیلئے بھنڈارہ 32ویں روز میں داخل

جموں //بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمیتی کی طرف سے امرناتھ یاتریوں کیلئے جاری بھنڈارہ 32ویں روز بھی جاری رہا ۔یہ بھنڈارہ ریلوے اسٹیشن جموں میں لگایاگیاہے جس کی نگرانی سنیل شرما کررہے ہیں ۔بھنڈارے کے تیسویں روز بھی یاتریوں کے طعام کا بندوبست کیاگیاجس دوران بڑی تعداد میں یاتری آئے ۔اس دوران یاتریوں نے تنظیم کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ یہ پروگرام منظم انداز میں چلایاجارہاہے ۔سنیل شرما نے کہاکہ یہ ایک اہم کام ہے جس سے انہیں سکون ملتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ دوسروں کی فلاح و بہبود کیلئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں ۔  

منصوبوں کی باتیں سنتے ہیں مگر زمینی سطح پر کام کچھ نہیں ہوتا:رمن بھلہ

جموں //سابق وزیر و کانگریس لیڈر رمن بھلہ نے جلد سے جلد اسمبلی انتخابات کروانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ صدارتی راج کے نفاذ کے دوران تینوں خطوں کے عوام کو مسائل کے حل کروانے میں سخت مشکلات کاسامناہے۔گاندھی نگر کی نئی بستی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بھلہ نے کہاکہ اگر کانگریس کو کامیاب کروایاجائے تو ریاست میں امن و ترقی کی بحالی ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ کانگریس نے تب بھی جموں کو نظرانداز نہیں رکھاجب وہ اقتدار سے باہر تھی ۔بھلہ نے کہاکہ کانگریس کی طر ف سے بھاجپا کو تفریقی سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ان کاکہناتھا’’بی جے پی لوگوں کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرناچاہتی ہے ،ریاست میں جتنی بھی تقسیم ہوگی اتنا زیادہ فائدہ بی جے پی کو ہوگالیکن ریاست کے لوگ سیاسی طور پر باشعور ہیں اور وہ بی جے پی کی کوششوں کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے ‘‘۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت

روٹری کلب نے انا پورنا ڈے منایا

جموں //روٹری کلب جموں نے بلگران چھنی راما میں وہاں کے بچوںکے ساتھ اناپورنا ڈے منایا ۔اس دوران بچوں میں کھانے پینے کی اشیاء بھی تقسیم کی گئیں ۔روٹری کلب کے صدر ارون نناوت نے اس دوران بولتے ہوئے کہاکہ روٹری کلب نے اپنے آپ کو ضرورتمندوں کی مدد کیلئے وقف کررکھاہے اور یہ کوششیں آئندہ بھی جاری رہیںگی۔ انہوں نے کہاکہ کلب کی طرف سے فلاح عامہ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر شرکت کی جاتی ہے ۔اس موقعہ پر دیگر ان بھی موجود تھے ۔

یوتھ کانگریس کا انجینئر رشید کیخلاف احتجا ج

جموں //یوتھ کانگریس کی طرف سے جموں میں انجینئر رشید کے مہاراجہ ہری سنگھ کے خلاف ریمارکس پر احتجاج کیاگیا ۔یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر اودھے چب کی قیادت میں کارکنان مہاراجہ ہری سنگھ کے مجسمے کے پاس ڈوگرہ چوک میں جمع ہوئے اور انہوں نے انجینئر رشید کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ان کا پتلا نذر آتش کیا ۔انہوں نے انجینئر رشید کے بیان کی کڑی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ اودھے چب نے کہاکہ انجینئر رشید کی طرف سے غیر پارلیمانی زبان استعمال کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سستی شہرت کیلئے ایسی زبان استعمال نہ کی جائے اورنہ ہی ایسے بیانات دیئے جائیں جس سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچے ۔احتجاج میں بڑی تعداد میںکارکنان نے شرکت کی ۔