تازہ ترین

وادی کی تباہ حال سڑکیں!

جدید دور میں سڑکوں اور شاہراہوں کو ترقی کی شہہ رگ کہا جاتا ہے ، کیونکہ آبادی کی اکثریت کو اپنے روزمرہ امور کی انجام دہی کےلئے کم و بیش روزانہ سفر درپیش ہوتا ہے، لیکن فی الوقت وادیٔ کشمیر میں سڑکوں کی جو حالت زار ہے اُس نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے، کیونکہ شہرو مضافات اور دیہات و قصبہ جات میں میکڈم اُکھڑ جانے اور جگہ جگہ کھڈے بننے کی وجہ سے جابجا سڑکیں تباہ ہو گئی  ہیں، جس کی وجہ سے نہ صر ف عام لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا ہےبلکہ سڑکوں پر دوڑنے والی گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ حادثات کے خطرات لگے رہتے ہیں۔ اس میں شک نہیں کہ گزرے موسم سرما کی شدید برفباری اور بعد کی یخ بستگی سڑکوں سے میکڈم اکھڑنے کی ایک بڑی وجہ ہے، لیکن اصل خامیاں میکڈم کی کوالٹی اور اسکو بچھانے کےلئے موسم کے انتخاب پر منحصر ہیں۔ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ سڑکوں کی مرمت اور ان پر میکڈم بچھانے کا کا