تازہ ترین

بارش اور برفباری سے شہرکی اکثر سڑکیں زیرآب

سرینگر//بدھ کو شہر میں بارشوں اور برف باری کی وجہ سے اکثر علاقوں میں بارش کا پانی نکاسی آب کے ناقص نظام کی وجہ سے سڑکوں پر جمع ہوگیا اور لوگوں کے عبور مرور اور ٹریفک کے بلا خلل نقل وحرکت میں زبردست مشکلات پیش آئیں ۔شہر کے متعدد علاقوں جن میں صورہ ،بژھ پورہ،ڈاکٹر علی جان روڈ،حول ،خانیار ،قمرواری سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا پانی اہم شاہراہوں کے علاوہ رابطہ سڑکوں پر ہی جمع تھا۔بعض مقامات پر سڑکیں اس حد تک زیر آب تھیں کہ گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں کوڈر تھا کہ سڑک پر کہیں کوئی کھلا مین ہول تو نہیں ہے۔شہر کی اکثر سڑکوں پر دن بھر اس وجہ سے ٹریفک کاجام تھا اور گاڑیاں سست رفتاری سے چل رہی تھیں ۔فردوس کالونی عیدگاہ کے شوکت احمد بٹ نے بتایا کہ عیدگاہ کی تمام سڑکیں اور گلی کوچے زیرآب ہیں اور لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ نہ ہی میونسپل کارپوریشن اور نہ

کشمیر یونیورسٹی کے نرسنگ طلباء کااحتجاج،فیس میں کمی کرنے کا مطالبہ

۔سرینگر// برستی بارش اور برفباری میں کشمیر یونیورسٹی کے جنوبی کیمپس میں زیر تعلیم بی ایس سی نرسنگ کے طلباء نے سرینگر میں احتجاج کرتے ہوئے فیس میں رعایت کا مطالبہ کیا۔سرینگر کی پریس کالونی میں بدھ کو کشمیر یونیورسٹی کے جنوبی کیمپس میں زیر تعلیم بی ایس سی نرسنگ فسٹ ائر کے طالب علم نمودار ہوئے اور حصول انصاف کے حق میں نعرہ بازی کی۔ احتجاجی طلباء نے بینر اور پلے کارڑ بھی ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے جن پر’’ہمیں انصاف دو‘‘ کے نعرے درج تھے،جبکہ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر انکی فیس میں کمی کی جائے۔ سفید کوٹوں میں ملبوس طلباء و طالبات نے کہا کہ دیگر نرسنگ کالج سالانہ زیادہ سے زیادہ38ہزار فی کورس کی پیشکش کرتے ہیں تاہم کشمیر یونیورسٹی طلباء سے سالانہ78ہزار روپے فیس وصول کرتی ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں شامل ایک طالبہ نے کہا’’ ہم نے اعلیٰ حکام بشمول کشمیر یونیور

عیدگاہ میں ڈگری کالج قائم کرنے کو منظوری

سرینگر//شہرخاص کے عیدگاہ علاقے میں ڈگری کالج قائم کرنے کو منظوری دینے کے حکومت کے فیصلے پر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈراورریاستی اسمبلی کے سابق اسپیکرمبارک گل نے مسرت کااظہار کرتے ہوئے ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُنہیں مبارکباد پیش کی۔ایک بیان میںمبارک گل نے کہا کہ شہر خاص کے عید علاقے کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے دوسرے علاقوں کارُخ کرناپڑتا تھا اور اکثر اوقات اُنہیں اس دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔انہوں نے کہا کہ عید گاہ میں ڈگری کالج قائم کئے جانے کو منظوری ملنے کے بعد شہر کے اس علاقے کے طلباء کی مشکلات آسان ہوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے علاقے کے لوگوں کے ساتھ مل کر اس کالج کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے بہت کوششیں کیں اور میں گورنر اور اُن کے مشیروں کا مشکور ہوں ۔  

بٹہ مالوہ میں محفل مشاعرہ

سرینگر// بٹہ مالو میں غالب لیٹرسی سوسائٹی اورکشمیر بک گروپ پرموشن کی طرف سے محفل مشاعرہ منعقد ہوا،جس میں نوجوان اور معروف شاعروں کے علاوہ ادباء اور قلمکاروں نے شرکت کی۔تقریب میں ماہر اردو ڈاکٹر نذیر آزاد اور کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے پروفیسر ناصر مرزا مہمان خصوصی تھے۔ مشاعرے کااہتمام میںمیزان پبلشرز اور بٹہ مالو ٹریڈرس فیڈریشن نے اشتراک دیا تھا۔ تقریب کے دوران کئی نوجوان خواتین نے بھی اپنا کلام پیش کر کے سامعین کو محظوظ کیا۔ مقررین نے نوجوان اور کہن مشق شاعروں کے ملن کو ایک نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے نوجوان شاعروں کی جہاں حوصلہ افزائی ہوگئی اور انہیں پلیٹ فارم بھی مہیا ہوا، وہیں کہنہ مشق شاعروں سے اُنہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ڈاکٹر نذیر آزاد نے نوجوان اردو اسکالروں و شاعروں کو مشق و محنت کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ درپیش مسائل کا ڈٹ کر مقابلہ

جڈی بل میں 5قمار باز گرفتار

سرینگر //سماج میں پھیلی بُرائیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے سرینگر پولیس کی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں۔ اس سلسلے میں چھیڑی گئی مہم کے تحت پولیس نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد زڈی بل علاقے میں قمار بازی کے ایک اڈے پر چھاپہ مارا اور وہاں پانچ جواریوں کی گرفتاری عمل میں لاکر دائو پر لگائی گئی 55ہزار 670روپیہ کی رقم اور تاش کے پتے موقع پر ہی برآمد کرکے ضبط کئے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 04/2019زیر دفعہ 13گیم بلنگ ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔ پولیس نے انتبا ہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم کو فروغ دینے میں جو بھی شخص ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف کڑی سے کڑی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مقامی لوگوں سے استدعا ہے کہ وہ سماجی بدعات کا قلع قمع کرنے کیلئے پولیس کو ہر سطح پر تعاون فراہم کریں۔  

خاندان میرواعظین کے محبین کی وفات

سرینگر// میرواعظ مولوی محمدعمر فاروق نے عوامی مجلس عمل سے وابستہ اور خاندان میرواعظین کے محبین جن کا گزشتہ دنوں انتقال ہوگیا اور جن میں بشیر احمد وانی ساکن کائوڈارہ کی والدہ، عوامی مجلس عمل کے سرکردہ رکن محمد شفیع خان کے برادر نسبتی گل محمد شیخ ساکن شیشہ باغ اور فاروق احمد شاہ ساکن عمر کالونی لال بازارکے گھر جاکر غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔اس موقعہ پر میرواعظ عمر فاروق نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ان سانحات پر اپنی وابستگی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے بلند درجات اور انکی جنت نشینی اور پسماندگان کے صبر جمیل کی دعا کی۔دریں اثنا سینئر حریت رہنما مختار احمد وازہ نے ایک وفد کے ہمراہ سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال جاکر گزشتہ دنوں شادی مرگ کیمپ پلوامہ میں فورسز کے ہاتھوں شدید مارپیٹ اور زخمی کئے گے نوجوان توصیف احمد وانی ساکن اچھہ گوز کیلر کی عیادت کی اور انکی فوری