تازہ ترین

سرینگر اور جموں ہوسٹلوں میں کرگل کے قیام پذیر طلباء

 جموں//قانون ساز کونسل کے چیئرمین حاجی عنایت علی نے ایک میٹنگ میں جموں اور سرینگر کے ہوسٹلوں میں کرگل خطے کے طلباء کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے اَپ گریڈیشن اور جموں اور سرینگر میں یوتھ ہوسٹلوں کے رکھ رکھائو میں بہتری لانے پر زور دیا۔ اُنہوں نے لنگنک ہوسٹل میں ترجیحی بنیادوں پر سہولیات میں بہتری لانے کے احکامات دئیے ۔ اُنہوں نے لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل کے چیئرمین کو قبائیلی امور محکمہ کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ طے کرنے کی ہدایت دی۔ تاکہ اِن ہوسٹلوں کو طلباء کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔کونسل کے چیف ایگزیکٹیو کونسلر نے کہا کہ ان ہوسٹلوں کے اثاثوں کے رکھ رکھائو ، عملے کی تعیناتی اور داخلوں سے متعلق کنٹرول خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کو ہوگا۔سیکرٹری قبائلی امور نے کہاکہ ہوسٹلوں میں خدمات میں بہتری کے حوالے سے قوانین تشکیل دئیے جارہے ہیں۔انہوں نے جموں میں گ

برفباری سے شہر کی سڑکیں اور نشیبی علاقے زیر آب

سرینگر/ /بھاری برفباری کی وجہ سے شہر سرینگر کی سڑکیں جھیل ڈل کا منظر پیش کررہی ہیں جبکہ ڈرینیج سسٹم نا کارہ ہو گیا اور شہر کی سڑکوں کے ساتھ ساتھ نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ برفباری کی وجہ سے  بیشتر سڑکیں زیر آب آگئیں جس کے سبب لوگوں کا چلنا پھرنا محال بن گیا ہے۔ ناقص ڈرینج سسٹم کی وجہ سے تمام سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوچکی ہیں۔ انتظامیہ نے بھی کوئی بر وقت کارروائی نہیں کی جبکہ لالچوک سمیت مزید علاقوں میںپٹریوں سے برف نہ ہٹانے کی وجہ سے راہگیروں کو چلنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ادھر نشیبی علاقوں جواہر نگر، بمنہ،نٹی پورہ، مہجور نگر،پادشاہی باغ،نوگام کے علاوہ سیول لائنز کے کئی ایک علاقوں میں بھی برف کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے یہ علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مفلوج ہو کر رہ گئی ہے اور بروقت کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ برفبار

برفباری سے پیدا شدہ صورتحال

سرینگر//نیشنل کانفرنس جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے شہر سرینگر کے کئی علاقوں کا پیدل دورہ کیا اور برفباری سے پیدا شدہ حالات کا جائزہ لیا۔ برفباری سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے میں انتظامیہ کی ناکامی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ساگر نے کہا ہے کہ برفباری شروع ہونے کے ساتھ ہی جس طرح سے انتظامیہ بے بس نظر آرہی ہے اُس سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ انتظامیہ اس بھی مکمل طور پر تیار نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ چند انچ برفباری نے گورنر انتظامیہ کی کے بلند بانگ دعوئوں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ رابطہ سڑکوں اور گلی کوچوں کی بات تو دور کی بات دن کے دو بجے تک بھی بہت سی کلیدی سڑکوں پر برف ہٹائی نہیں گئی تھی،گورنر انتظامیہ نے لوگوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ، یہاں تک کہ وادی کے مرکزی ہسپتالوں میں بھی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ساگر نے کہاکہ گذشتہ 4سال سے مسلسل طور پر دعو

سرینگرمیونسپل کارپوریشن متحرک:ڈپٹی میئر

سرینگر// سرینگر مونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر نے کارپوریشن کے ملازمین کو شہر سرینگر کے گلی کوچوں اور زیارتوں سے برف صاف کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایم سی نے معقول انداز میں افرادی قوت اور مشینوں کو سرینگر میں صفائی آپریشن کیلئے متحرک کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر مونسپل کارپوریشن نے شہر میں عام لوگوں کی سہولیات کیلئے کنٹرول روم قائم کئے ہیں۔عمران نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ شہر میں سڑکوں سے برف صاف کرنے کے علاوہ نکاسی آب کرنے کیلئے متحرک ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس ایم سی نے شہر کے اسپتالوں اور بڑے و مصرف بازارو ںکیلئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔انہوں نے ہدایت دی کہ نامسائد موسمی صورتحال بہتر ہونے تک دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ مسلسل تال میل بنایا جائے۔اس دوران انہوں نے سابق کمشنر سرینگر مونسپل کارپوریشن پیرزادہ حفیظ اللہ کو قابل منتظم قرار دیتے ہوئے نئے کمشنر طارق علی کو تعینات ک