تازہ ترین

برف پگلتے ہی شہرمیں سڑکیں اور گلی کوچے زیر آ ب

سرینگر//کھلی دھوپ سے برف پگلتے ہی شہر کے گلی کوچے زیر آ ب آ گئے ہیں جس کے باعث لوگوں کا عبورومرور مشکل بن گیا ہے اور بیشتر علاقوں کے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔عوامی حلقوں سے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اور ہنگامی اقدمات کے تحت نکاسی آب کا کام شروع کریں۔ شہر کے پرانے علاقوں کے علاوہ سیول لائنز، راجباغ، مہجور نگر،رام باغ،نٹی پورہ اور بمنہ کی گلی کوچوں میں کافی پانی جمع ہوگیا ہے جو لوگوںکیلئے پریشانیوں کا باعث بن رہا ہے ۔ بمنہ ، ٹینگہ پورہ ، بٹہ مالو ، پارم پورہ ، قمرواری ، شالہ ٹینگ ، برزلہ رام باغ ، مہجورنگر ، جواہر نگر ، پائین شہر کے علاقوں جن میں رعناواری بھی شامل ہیں کے سینکڑوں رہائشی مکانوں کے صحنوں میں پانی کی بھاری مقدار جمع ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں کے لوگوں کو بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ لوگوں نے شکایت کی کہ برف پگھلتے ہی پانی نہ صرف س

فضائی کمپنیوں پر درماندہ کشمیری عازمین کیلئے انتظامات بہم نہ رکھنے کا الزام

سرینگر //حج اینڈ عمرہ ایسوسی ایشن نے فضائی کمپنیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ دہلی ایئر پورٹ پر درماندہ کشمیر کے 500 عمرہ عازمین کو وادی پہنچانے کیلئے کوئی بھی اضافی پروزیں نہیں چلائی جا رہی ہیں اور یہ عازمین پچھلے تین دنوں سے دہلی ائیر پورٹ پردرماندہ ہیں ۔ پریس کالونی میںکل جموں وکشمیر ایسوی ایشن آف حج اینڈ عمر کمپنی کے عہدیداروں نے احتجاج کرتے ہوئے فضائی کمپنیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ عمرہ عازمین کو وادی پہنچانے کیلئے کوئی بھی بندوبست نہیں کر رہی ہیں جس کے سبب عازمین اور اُن کے اہل خانہ سخت پریشان ہیں ۔احتجاجی مظاہرین مطالبہ کر رہے تھے کہ عازمین کیلئے اضافی پروازیں چلائی جائیں تاکہ وہ وادی پہنچ سکیں ۔احتجاج کرنے والوں نے بتایا کہ اس وقت دہلی ائرپورٹ پر کشمیر سے تعلق رکھنے والے قریب 500عازمین پچھلے تین دنوں سے درماندہ ہیں اُن عازمین کیلئے نہ ہی فضائی کمپنیوں نے کھانے پینے کاکوئی بند

مہنگائی کا جن بوتل سے باہر

سرینگر//موسم میں بہتری کے باوجود وادی کا زمینی رابطہ جمعہ کو تیسرے روز بھی منقطع رہااور سرینگر جموںشاہراہ کے مسلسل بند رہنے کی وجہ سے شہر کے بازاروں میںگو شت، انڈے پھل اورتازہ سبزیوں کے بھائو تائو کھانے لگے ہیں جبکہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا حد تک اضافہ کیا ہے۔شہر سرینگر میں اکثر صارف سبزیوں، پھلوں اور ضرورت کی دیگر چیزوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی شکایت کررہے ہیں۔ شاہراہ بند ہو تے ہی شہر سرینگر میں گو شت، پھل اورتازہ سبزیاںنایا ب ہوئی ہیں اور یہ چیزیں مشکلاً ہی ملتی ہیں اور جہاں یہ چیز یں دستیا ب ہیں وہاں دکانداروں نے محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے نرخ ناموں کو بالائے طاق رکھ کر از خود تمام اشیائے ضروریہ کے دام مقرر کر لئے ہیں۔ایسا لگ رہاہے کہ شاہراہ بند ہوتے ہی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آیا اور عام شہریوں کو اضافی داموں س

بٹہ مالو میں مارکیٹ چیکنگ, ناجائز منافع خوروں سے جرمانہ وصول

سرینگر//خوراک،سول سپلائز اور امور صارفین کے انفورسمنٹ سکارڈ نے کل بٹہ مالو میںمارکیٹ چیکنگ کے دوران کئی گوشت فروشوںدودھ فروشوں،سبزی ومیوہ بیچنے والوں اور ریسٹورنٹ مالکان کو ناجائز منافع خوری میں ملوث پایا۔جن سے موقعہ پر ہی 6400روپ کا جرمانہ وصول کیا گیا ۔اس دوران تمام دکانداروں اورتاجروں کو ریٹ لِسٹ آویزان رکھنے کی ہدایت دی گئی۔  

حلقہ انتخاب حبہ کدل کے کئی سیاسی ورکر پیپلز کانفرنس میں شامل

سرینگر// حلقہ انتخاب حبہ کدل میں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے کئی ورکروں نے پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی ہے ۔پیپلز کانفرنس کے بیان کے مطابق عابد بٹ کی قیادت میں ان ورکروں نے کل پارٹی چیرمین سجاد غنی لون کی موجودگی میں پیلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی ۔اس موقعہ پرنئے ورکروںکو خوش آمدید کرتے ہوئے سجاد غنی لون نے کہا کہ این سی اور پی ڈی پی نے تواریخی شہر سرینگر کو نظر انداز کیاجس کی وجہ سے شہر خاص کر حبہ کدل میں لوگ اقتصادی اور سیاسی طور پر کمزور رہے۔ انہوں نے کہا کہ حبہ کدل میں تعمیر و ترقی کا فقدان رہا جس کی وجہ سے یہاں سڑکیں اور گلی کوچے انتہائی ناگفتہ حالت میں ہیں جبکہ لوگوں کو پانی ،بجلی ،صحت اور تعلیم جیسی سہولیات نہیں ہیں ۔انہوں نے الزام لگایا کہ ماضی کی حکومتیں حبہ کدل میں لوگوں کو بنیادی سہولیات بہم پہنچانے میں پوری طرح ناکام رہیں ۔انہوں نے ورکروں پر زور دیا کہ وہ عزم او

تازہ برف بار ی کا اثر، سیاحوں کے چہرے خوشی سے جھوم اٹھے

سرینگر//تازہ برفباری کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں آئے غیر ریاستی اور بیرون ملک سیاحوں کے چہرے خوشی سے جھوم اٹھے اور دن بھر بیلوارڈ میںجھیل ڈل کا نظارہ دیکھنے کیلئے سینکڑوں سیاح برفباری کے باوجود قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہورہے تھے۔ جھیل ڈل اور دیگر مقامات پر سیلانیوں کے جھنڈ دیکھئے گئے جو برف کے ساتھ کھیل رہے تھے اور خو ب مزہ لے رہے تھے۔ مختلف سیاحتی مقاما ت پر رکے پڑے سیلانی خوش و خرم ہوکر برف باری کا بھر پور مزہ لے رہے تھے۔  

اعظم انقلابی کے ساتھ اظہار تعزیت

سرینگر// محاذ آذادی کے صدر سید الطاف اندرابی ودیگر عہدیداران و ارکان نے محاذکے سرپرست اعلیٰ محمد اعظم انقلابی کے چچازاد برادر انجینئرمعراج الدین خان کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیااورغمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے کہا دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کے لئے صبرِ جمیل عطا کرے اور مرحوم کی جنت نشینی کے لئے دعا کی ۔