تازہ ترین

فائر اینڈ ایمرجنسی سروس میں خالی اسامیاں

سرینگر //نمائندہ عظمیٰ پریس کالونی لالچوک میں امیدواروں نے فائر اینڈ ایمرجنسی سروس 6برسوں سے زیر التواء سلیکشن لسٹ اجراء کرنے کیلئے احتجاجی مظاہرے کئے۔ جمعرات کو پریس کالونی میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے امیدواروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ انہوںنے فائر اینڈ ایمرجنسی سروس میں خالی اسامیوں کیلئے 2013 میں تمام لوازمات پورے کئے اور 6 سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی سلیکشن لسٹ اجراء نہیں کی جارہی ہے جو کہ حیران کن ہے۔ مظاہرین نے کہاکہ انہوںنے اس معاملہ کو لیکر کئی مرتبہ احتجاج کیا اور حکام کی نوٹس میں بھی بات لائی لیکن اس جانب کوئی بھی دھیان نہیں دیا گیا۔ مظاہرین نے کہاکہ کئی امیدواروں نے عمر کی حد بھی پارکرلی ہے ۔مظاہرین نے کہا کہ انہوں نے دو باربھرتی عمل میں شرکت بھی کی اور محکمہ کی جانب سے جاری کئے گئے ہر ایک لوازمات کو پورا کیا مگر پھر بھی اُن کی جانب کوئی دھیان نہیں دیا گیا ۔ان

کرتارپور طرز پر ٹیٹوال مظفر آبادشاہراہ کھولنے کی مانگ

سرینگر // نستہ چھن گلی پر ٹنل کی تعمیر کے لئے کرناہ کے لوگوں نے تیسرے روز پریس کالونی میں زوردار احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے مرکزی سرکارسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان سے بات چیت کر کے کرتارپور راہدری کی طرز پر ٹیٹوال مظفرآباد کے راستے کو کھول دے تاکہ سرما کے دوران لوگ علاج ومعالجہ اور دیگر اشیاء وہاں سے لاسکے ۔ادھر کرناہ میں ٹنل کارڈی نیشن کمیٹی نے 16مارچ کو ٹنگڈار بند کی کال دی ہے اور مرکز سے کہا ہے کہ وہ اپنے وعدے کو پورا کریں ۔کرناہ کپوارہ شاہراہ کے مسلسل بند رہنے کے نتیجے میں درماندہ کرناہ کے لوگوں نے تیسرے روز بھی پریس کالونی لالچوک میں جمع ہوکر مظاہرے کئے اور ’جوڑ دو یا پھر چھوڑ دو ، خونی لیکر کو توڑ دو ‘‘، ’’ ہم کیا چاہتے ٹنل ٹنل ‘‘، ’’ہماری مانگیں پوری کرو‘‘کے نعرے لگائے ۔مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ٹنل

وچی میں ڈگری کالج کے قیام کی مانگ

سرینگر //وچی شوپیاں میںڈگری کالج کے قیام کیلئے لوگوں نے پریس کالونی لالچوک میں احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے’’ انصاف کرو انصاف کرو‘‘ ڈگری کالج ہمارا حق ‘‘ کے نعرے بلند کئے ۔مظاہرین نے کہاکہ وچی میں ڈگری کالج کی تعمیر کا مطالبہ وہ برسوں سے کررہے ہیں لیکن انتظامیہ علاقے میں کالج فراہم کرنے میں طور پر ناکام ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال جب سرکار نے ریاست میں 40نئے ڈگری کالجوں کو منظوری دی تو اس وقت وچی کیلئے بھی ایک کالج منظور ہوا لیکن کالج کی تعمیر کے کام میں لیت لعل سے کام لیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے ریاستی اور مرکزی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وچی میں ڈگری کالج تعمیر کیا جائے ۔  

خورشید گنائی کا متعدد تعلیمی اداروں کا دورہ

سرینگر//گورنر کے صلاحکار خورشید احمد گنائی نے سرینگر کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کر کے اُساتذہ اور طُلباء کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔مشیر نے کہا کہ تعلیمی سیکٹر جموں وکشمیر کی مجموعی ترقی کیلئے اہم شعبۂ ہے اور پرائمری سکولی تعلیم بھی لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یکم اپریل سے6 اپریل تک’’ پنکچولٹی ویک‘‘ (وقت پر حاضر باشی کا ہفتہ) منائے گی۔ انہوں نے سکول عملے اور طُلباء پر زور دیا کہ وہ باقاعدگی کو یقینی بنائیں اور سرکاری طور پر چلائے جارہے تعلیمی اداروں کو مزید فعال بنانے میں اپنا رول ادا کریں۔مشیر نے دورے کے دوران گورنمنٹ بائز ماڈل ہائیر سکینڈری سکول شالیمار سرینگر، بائز ہائیر سکینڈری سکول حضرت بل، گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول علمگری بازار، تاریخی ایم پی ہائیر سکینڈری سکول سرینگر کے دورے کے دوران طُلباء ا ور عملے کے ساتھ بات چیت کی۔ ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن

عوامی دربار میں سکندن سے متعدد وفود ملاقی

جموں//گورنر کے صلاح کار کے سکند ن نے کہا ہے کہ ریاست میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے کئی اقدامات زیر عمل ہیں۔انہوں نے گریوینس سیل سرینگر میں منعقدہ عوامی دربار کے دوران اِن باتوں کا اظہار کیا۔ عوامی دربار میں متعدد وفود اور افراد نے اپنے مطالبات سامنے رکھے۔پی ایچ ڈی چیمبر س آف کامرس کے ایک وفد نے مشتاق احمد چایہ کی قیادت میں صنعتی شعبے کے فروغ سمیت مختلف منسلک امور کے بارے میں صلاح کار کو اپنے مطالبات پیش کئے ۔کشمیر چیمبر س آف کامرس کے ایک وفد نے ناصر احمد کی قیادت میں صنعت و حرفت محکمہ کو مستحکم کرنے ،وادی میں جنرل منیجرس تعینات کرنے اور باغبانی شعبے کے فروغ سے متعلق اپنے مطالبات سامنے رکھے۔صلاح کار نے وفد کو یقین دلایا کہ ریاست میں باغبانی شعبے کے فروغ کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔کشمیر یوتھ انٹرپرینور فیڈریشن کے وفد نے بابر چودھری کی سربراہی میں تمام اضلاع میں لینڈ بینک قائ

حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کا 807 واںعرس

رینگر// برصغیر اور ریاست کے طول ارض میں بلند پایہ ولی کامل حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کا 807واں عرس مبارک عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ وادی میں سب سے بڑی تقریب تاریخی خانقاہ معلی حضرت میر سید علی ہمدانی ؒ میں منعقد ہوئی جہاں وادی کے اطراف واکناف سے آئے ہوئے عقیدتمندوں نے شرکت کی۔ نمازکے بعد ختمات المعظمات، درود ازکار کی مجالس آراستہ ہوئی۔ اس موقعہ پر بقعہ عالیہ کے سرپرست اور میرواعظ کشمیر مولانا ریاض احمد ہمدانی نے نمازِ ظہر سے قبل حضرت معین الدین چشتیؒکی سیرت، تاریخ ساز اسلامی خدمات اور برصغیر میں اسلام کی اشاعت کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی اوراُن کی پاک سیرت اور برصغیر میں اشاعت اسلام میں اُن کے رول کو سنہری اور ناقابل فراموش قرار دیا۔ امام و خطیب بقعہ عالیہ غلام محمد ہمدانی نے خطمات المعظمات ، دورد و ازکار اور اوراد خوانی مجلس کی پیشوائی کی۔خانقاہ حضرت شیخ محمد چشتیؒ زالڈگر

غلام محمد بٹ کو نویں برسی پر میرواعظ کا خراج عقیدت

سرینگر//عوامی مجلس عمل کے سابق جنرل سیکریٹری غلام محمد بٹ کی نویں برسی پر تنظیم کے سربراہ و حریت (ع) چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے خراج عقیدت ادا کیا۔ میرواعظ نے کہاکہ موصوف کی تنظیم اور تحریک کے تئیں ان کی گرانقدر خدمات اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور اپنی پوری زندگی ایک عظیم نصب العین کیلئے وقف کی تھی اور ایک طویل عرصے تک تنظیم کے سیاسی، سماجی اور دینی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔میرواعظ نے کہاکہ موصوف کو جو چیز دوسرے لوگوں سے ممتاز اور نمایاں کرتی تھی وہ ان کی تحریک اور تنظیم کے تئیں اٹوٹ اور غیر متزلزل وابستگی تھی جس پر وہ تادم مرگ قائم رہے۔    

حضرت بلبل صاحبؒ کا یوم وصال

سرینگر//حضرت سید عبدالرحمان بلبل صاحبؒ کے وصال کے سلسلہ میں انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو آج یعنی جمعہ کو آستان عالیہ واقع نواکدل میں حضرت بلبل صاحب ؒ کے کشمیر میں کی گئی اسلامی خدمات پر بیان کرینگے۔ ادھر برصغیر کے ساتھ ساتھ کشمیر میں بھی عظیم داعی اسلام حضرت خواجہ معین الدین چستیؒ کا عرس اہتمام کے ساتھ منایاگیا۔ سب سے بڑی تقریب مرکز اسلام خانقاہ معلی سرینگر میں منعقد ہوئی جس میں اورداد واذکا رکے علاوہ بعد معمولات ایک سیرتی تقریب منعقد ہوئی جس میں انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو نے مفصل بیان میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہاکہ آنجنابؒ نے بغیر تلوار پورے برصغیر میں تبلیغ ، روحانیت و تزکیہ نفس کے صفات جلیلہ سے لامثال انقلاب بپا کرکے اسلام کر پرچم بلند کیا۔ دوسری طرف انسانیت کی بنیاد پر ایک عظیم اخلاقی درس دے دیا اس وجہ سے اس ذات مبارک کے سا