تازہ ترین

آر پار تجارت کی غیر معینہ عرصہ تک معطلی

سرینگر// کنٹرول لائن کے آر پار تجارت کی غیر معینہ عرصہ تک کیلئے معطلی کے خلاف اس تجارت سے جڑے تاجروں نے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے اچانک فیصلے پر حیرانگی کا اظہار کیااورحکم نامہ پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔پاکستان کے خلاف اپنے موقف کو سخت کرتے ہوئے نئی دہلی نے جمعرات کوجموں کشمیر میں آر پار تجارت کو غیر معینہ عرصہ کیلئے معطل کیا۔تاجروں کا کہنا ہے کہ آر پار تجارت کو غیر معینہ عرصے کیلئے معطل کرنے کے فیصلہ اس تجارت کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہونے کا احتمال پیدا ہوچکا ہے،جبکہ تازہ و خشک میوئوں کے علاوہ لال مرچی،آم اور جڑی بوٹیوں سمیت21 اشیاء کی تجارت براہ راست متاثر ہوگی۔آر پار تاجروں نے اس تجارت کو سر نو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فیصلے پر نظر ثانی کی وکالت کی۔اس دوران پیر کوپرتاپ پارک میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے تجارت کو بلاتاخیر بحال کرنے پر زور دیا۔ کراس ایل او سی ٹریڈیونی

فیصلہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں:سول سوسائٹی

سرینگر// نظر بندوں کی رہائی ،آر پار تجارت کو بحال کرنے اور جموں سرینگر شاہراہ پر 2 روزہ پابندی کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سیول سوسائٹی ممبران نے سوموار کو پریس کالونی میں احتجاجی دھرنا دیا ۔مظاہرین میں محمد امین صوفی ، سلمان بٹ اور صدر الطاف احمدبھی شامل تھے۔مظاہرین ایل او سی تجارت کی معطلی کے فیصلے کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے ۔اُن کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔ ممبران کا کہنا تھا کہ گزشتہ 11برسوں سے آر پار تجارت جاری ہے اور آج تک ایسا کھبی نہیں دیکھنے کو ملا تاہم آج تجارت کو معطل کرنا یہ وادی کے لوگوں کے روزگار کے ساتھ کھیلنے کے برابر ہے ۔انہوں نے نظر بندوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مختلف جیلوں میں نظر بند کشمیریوں کی حالت دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی ہے جبکہ انہیں گھر والوں سے بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی ۔ احتجاجیوں  نے جموں سرینگر ش

حراست میں یاسین ملک کی شدید علالت

سرینگر// شہر کے مرکزی تجارتی علاقہ مائسمہ میں اس وقت تنائو اور کشیدگی کے ماحول میں اچانک ہڑتال ہوئی،جب لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کی شدید علالت سے متعلق خبر پھیل گئی۔ پیر کو مائسمہ میں اس وقت اچانک ہڑتال ہوئی اور دکانیں و کاروباری مرکزی مقفل ہوئے جبکہ سڑکوں سے ٹریفک کی نقل و حرکت بند ہوئی،جب مساجدوں کے لور سپیکروں سے محمد یاسین ملک کی علالت سے متعلق اعلان کیا گیا۔ اس دوران نوجوان گھروں سے باہر نکلے اور نعرہ بازی کرنے لگے،جبکہ تجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہونے کے نتیجے میں تنائو اور کشیدگی کا ماحول بھی دیکھنے کو ملا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اس دوران صورتحال کا اندازہ لگاتے ہوئے علاقے میں اضافی سیکورٹی تعینات کی گئی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ نوجوانوں نے فورسز اور پولیس پر معمولی نوعیت کی سنگباری بھی کی،جبکہ پولیس نے انکا تعاقب کر کے انہیں منتشر کیا۔بعد میں اگر چہ صورتحال میں قدرے بہتری آئی

آستان پورہ راولپورہ کے طالب علم کی پراسرار ہلاکت

سرینگر// آستان پورہ راولپورہ میں ایک طالب علم کی پراسرار ہلاکت کے خلاف مقامی لوگوں نے صنعت نگر بائی پاس پر دھرنا دیکر ٹریفک کی نقل و حرکت بند کی،جس کے نتیجے میں ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو ملے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ نوجوان طالب علم کی ہلاکت میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ پولیس نے اتوار کو سکینڈ ائر میں زیر تعلیم طالب علم عمر احمد بٹ ولد غلام محمد کی نعش پراسرار انداز میں برآمد کی۔ ہلاکت کے خلاف پیر کو انکے اہل خانہ اور رشتہ داروں کے علاوہ مقامی لوگوں نے صنعت نگر بائی پاس پراحتجاجی دھرنا دیااور فوجی کانوائے کو بھی گزرنے کی اجازت نہیں دی،جس کے نتیجے میں انہوں نے اپنا راستہ ہی تبدیل کیا۔اس دوران قریب دو  گھنٹوں تک احتجاجی دھرنے کے نتیجے میں حید رپورہ سے نوگام بائی پاس تک سینکڑوں گاڑیاں قطار در قطار درماندہ ہو کر رہ گئیں۔ احتجاجی مظاہرین مطالبہ کر رہے تھے کہ اس

سول لائنز میں سڑکوں پر غیر قانونی پارکنگ

 سرینگر// محکمہ ٹریفک نے اگرچہ گذشتہ دنوں یہ دعویٰ کیا تھا کہ شہر سرینگر میں غیر قانونی کار پارکنگ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی کچھ دنوں تک محکمہ نے اگرچہ ایسے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی تاہم اب دوبارہ سے حالت پہلے کی طرح ہی ہے ۔ المیہ یہ ہے کہ ٹریفک قوانین و ضوابط کی یہ خلاف ورزی محکمہ ٹریفک کی ناک کے نیچے ہورہی ہے۔ لیکن اس کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جاتی اور نہ ہی محکمہ ٹریفک ایسے افراد کے خلاف کوئی کاروائی کرتا ہے۔ شہر کے ریذیڈنسی روڑ، گھنٹہ گھر ، کرن نگر اور بٹہ مالو کے علاقوں میں چھوٹی گاڑیوں کے مالکان بنا کسی ڈر کے گاڑیوں کو سڑکوں کے کناروں پرغیر قانونی طور پر پارک کرتے ہیں اور ایسا صرف گاڑی پارک کے دس سے بیس روپے بچانے کے چکر میں ہی کیا جاتا ہے۔محکمہ ٹریفک کی جانب سے اگرچہ کئی بار غلط جگہوں پر کاریں پارک کرنے والوں کیخلاف  مہم چلائی ہے لیکن صور

گاڑیوں میں ایل ای ڈی لایٹس کا استعمال

سرینگر // من مرضی سے گاڑیوں میں ایل ای ڈی لایٹس کا استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے شہریوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ سے کہا ہے اُس وجہ سے انہیں سخت دقتیں پیش آرہی ہیں ۔شہر سرینگر میں چلنے والی اکثر چھوٹی بڑی گاڑیوں میں ایل ای ڈی لاٹس کا استعمال ایک سنگین رخ اختیار کر گیا ہے اور اس وجہ سے اکثر وبیشتر رات کے دوران سفر کرنے والی دیگر دوسری گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اُس کی روکتھام کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ مکمل طور پر ناکام ہے ۔ معلوم رہے کہ اس وقت شہر میں چلنے والی بہت سی نجی گاڑیوں کے مالکان نے اپنی گاڑیوں کی اپنی ہیڈلاٹس کو تبدیل کر کے اُن کی جگہ ایل ای ڈی لاٹس کا استعمال کیا ہے جو رات کے دوران سامنے سے آنے والی گاڑی کیلئے پریشانی اورحادثات کا سبب بن سکتی ہے ۔کئی ایک ڈرائیوروں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس لائٹ کو استعمال کرنے کیلئے محکمہ ٹریفک کی جانب

کشمیر یونیورسٹی کے 2فیکلٹی ممبران یورپ اور آسٹریلیا مدعو

سرینگر// کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ سنٹر آف سنٹرل ایشین سٹیڈیز کے 2فیکلٹی ممبران کو یورپ اور آسٹریلیاکی معروف یونیورسٹیوں کادورہ کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ڈاکٹر امتیاز احمد ایتو کو یونیورسٹی آف سڈنی آسٹریلیا کا ددورہ جبکہ ڈاکٹر محمد اجمل شاہ کو EPHE, PSL Research University پیریس فرانس مدعو کیا کیا ہے۔ کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے مدعو کئے گئے فیکلٹی ممبران کو مبارکباد دی ہے۔  

ہوکر سر آبی پناہ گاہ سے جڑے معاملات | صوبائی کمشنر کی پناہ گاہ کے ارد گرد تعمیری سرگرمیوں پر روک لگانے کی ہدایت

سری نگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کل ایک میٹنگ طلب کر کے ہو کر سر آبی پناہ گاہ سے جڑے مختلف معاملات کا جائزہ لیا۔صوبائی کمشنر نے افسروں پر زور دیا کہ وہ ہو کر سر آبی پناہ گاہ کو تحفظ فراہم کرنے کی راہ میں حائل تمام رُکاوٹوں کو دُور کریں اور اِس آبی پناہ کے ارد گرد کسی بھی تعمیری سرگرمی کی اجازت نہ دیں۔اُنہوں نے سری نگر اور بڈگام کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ اس سلسلے میں کئے جارہے اقدامات کے مثبت نتائج کو یقینی بنائیں۔میٹنگ میں ایڈیشنل کمشنر کشمیر تصدق حسین میر ، ڈپٹی کمشنر سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری، ڈپٹی کمشنر بڈگام سید سحرش اصغر ، چیف انجینئر آبپاشی و فلڈ کنٹرول ، چیف وائیلڈ لائف وارڈن ،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹوراِزم اور دیگر عہدہ دار موجود تھے۔  

خانقاہ سوختہ نواکدل میں سیرتی مجلس، مولانا عباس انصاری کا اتحاد پر زور

سرینگر//شہر خاص میںشب برات کے سلسلے میںدارلعباس خانقاہ سوختہ نواکدل میں ایک سیرتی مجلس منعقد ہوئی۔اتحاد المسلمین کی طرف سے منعقدہ اس مجلس کی صدارت تنظیم کے سرپرست اعلیٰ مولانا عباس انصاری نے کی ۔مجلس میں آغا سید اعجاز حسین رضوی ،مولانا مسرور عباس انصاری ،آغا سید یوسف ۔ذاکر سید حسن گریند اور دیگر علماء کرام نے شب برات کی فضیلت بیان کی ۔مولانا عباس نے مسلمانوں کے اتحاد پر زور دیا۔اس موقعہ پر کئی نعت خوانوں اور شاعروں نے نعت پڑھے۔