تازہ ترین

پائین شہر میں سخت ترین کرفیوسے ہو کا عالم

سرینگر//جامع مسجد سرینگر کو ماہ رمضان میںمسلسل دوسرے ہفتے نماز جمعہ کی ادئیگی کیلئے بند رکھا گیاجبکہ شہر خاص میں غیر اعلانیہ کرفیو کے نفاذ کے نتیجے میں لاکھوں آبادی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی۔ جنوبی کشمیر کے ترال میں فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران انصار غزوۃ الہند کے کمانڈر ذاکر موسیٰ کے جان بحق ہونے کے پس منظر میں جمعہ کو پائین شہر میں غیر اعلانیہ کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا۔ پائین شہر کے مہاراجہ بازار، خانیار، نوہٹہ، صفاکدل، رعناواری کے تحت آنے والے علاقوںمیں کرفیولگاگر لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔جامع مسجد،نوہٹہ،گوجوارہ،راجوری کدل، صراف کدل، بہوری کدل، ملارٹہ اور جامع مسجد کے گرد نواح میں بڑے پیمانے پٔر فورسز اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھاجبکہ پولیس اورفورسزکی ٹکڑیوں نے شہرخاص میں بالخصوص تمام اہم رابطہ سڑکوں پرخاردارتاریں ڈالکرگاڑیوں اورپ

نکاسی آب کا ناقص نظام | بنہ پورہ بٹہ مالو کے گلی کوچے پانی پانی

سرینگر// بنہ پورہ بٹہ مالو علاقے میں نکاس آب کا نظام خستہ ہونے کے نتیجے میں علاقہ گندھے پانی میں ڈوب گیا ہے،جس کے نتیجے میں اہل علاقہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صدر کورٹ کے نواح میں واقع اس علاقے میں ڈرینج کی خستہ حالت سے پانی گلیوں اور کوچوں میں جمع ہوا ہے۔مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی گندھاپانی گلیوں میں جمع ہونے کی وجہ سے علاقے میں عفونت اور بدبو پھیل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار انتظامیہ کی نوٹس میں بھی یہ مسئلہ لایا گیاتاہم ابھی تک سدباب نہیں کیا گیا۔ مشتاق احمد نامی شہری نے بتایا کہ عفونت کی وجہ سے اب بیماریاں پھیلنے کا خدشہ لاحق ہوچکا ہے،تاہم انتظامیہ’’غفلت کی نیند سے بیدار ہونے کا‘‘ نام بھی نہیں لئے رہی ہے۔فاروق احمد نامی ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں اب مساجد میں جانے کا سلسلہ بھی تھم ہوچ

جیت کا جشن جاری | گورنر اور 5مشیر منتخب عوامی حکومت کا متبادل نہیں

سرینگر//نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر میں مکمل امن و امان اور خوشحالی کی متمنی ہے اور ہماری جماعت حالات کی بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے کل پارٹی ہیڈکوارٹر پر عہدیداروں اور کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں جاری مار دھاڑ، خوف و دہشت اور شہری ہلاکتوں پر فوری روک لگنی چاہئے اور لوگوں میں احساس تحفظ پیدا کیا جانا چاہئے تاکہ لوگوں میں اعتماد بحال کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو موجود صورتحال سے نکالنے کیلئے عوامی منتخبہ حکومت کا ہونا لازمی ہے اور اس کیلئے فوری طور پر اسمبلی کے انتخابات کا انعقاد کیا جانا چاہئے۔ اُن کاکہنا تھا کہ گورنر اور 5مشیر ایک عوامی منتخبہ حکومت کے متبادل نہیں ہوسکتے۔ ایک عوامی حکومت ہی حکومت کے مسائل و مشکلات کی صحیح ڈھنگ سے ازالہ کر سکتی ہے۔ ناصر اسلم وانی نے پارٹی

حبک بژھ پورہ اور علمدار کالونی میں سڑکیں خستہ

سرینگر//حبک ملہ باغ کے علاقوں میں رہائش پذیر آبادی نے سرکار سے حبک بژھ پورہ رابطہ سڑک کی تعمیر و تجدید کا ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔مقامی شہریوں نے  بتایا کہ بژھ پورہ سے حبک، ملہ باغ،رنگہ پورہ رابطہ سڑک کی تعمیر سالوں قبل کی گئی ہے جب اس سڑک پر چند رہائشی عمارتیں ہوا کرتی تھیں جب کہ اس وقت وسیع پیمانے پر رہائشی کالونیاں بنی ہوئی ہیںاور جبکہ سڑک پر کئی نامی گرامی نجی اور سرکاری سکول بھی واقع ہیں جن کے لئے درجنوں گاڑیاں اس رابط سڑک پر چلتی ہیں،اس کے علاوہ نجی اور کمرشل گاڑیاں چلتی رہتی ہیں جس وجہ سے صبح شام گھنٹوں ٹریفک جام لگا رہتا تھا جس کے باعث طلباء ،سرکاری ملازمین،تجارت پیشہ افراد کو روزانہ ذہنی کوفت سے گزرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چالیس سال سے زیادہ زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود بھی نہ ہی سڑک کی تعمیر و تجدید کی گئی اور نہ ہی سڑک کی کشادگی کا کام کیا گیا۔انہ

درالعلوم قاسمیہ لال بازار میں اجتماعی اعتکاف کا پروگرام

سرینگر// سرینگر میں قائم معروف دارلعلوم قاسمیہ لال بازار میں سال گزشتہ کی طرح امسال بھی اجتماعی اعتکاف کا انعقاد کیا ہے ۔دارالعلوم قاسمیہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ علمی ،ادبی اورروحانی تربیت میں اعتکاف سے مستفید ہونے کا بہترین موقعہ ہے،جبکہ اجتماعی اعتکاف  کی برکتوںسے مستفید ہونے کا موقعہ ہاتھوں سے نہ جانے دیں۔ دارالعلوم قاسمیہ نے خواہشمند حضرات کو مطلع کیا ہے کہ وہ20رمضان المبارک یعنی 25مئی تک دارلعلوم قاسمیہ بوٹہ شاہ محلہ لال بازار کے منتظمین سے موبائل نمبر9469250733یا 7006993202پر رابطہ قائم کریں۔  

رمضان فیسٹول سوموار تک ملتوی

سری نگر//15 روزہ رمضان فیسٹول کو موسم کی خرابی کی وجہ سے سوموار تک ملتوی کیا گیا ہے۔فیسٹول کے منتظمین نے کہا ہے کہ خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے اس فیسٹول کو2 دِن کے لئے التواء میں رکھا گیا ہے اور یہ فیسٹول28 مئی منگل کو دوبارہ شروع ہوگا۔اس فیسٹول کا انعقاد صنعت و حرفت محکمہ نے کلچر محکمہ کے اشتراک سے کیا ہے۔  

مہاراج گنج پولیس تھانے میں عوامی دربار

سرینگر//مہاراج گنج پولیس اسٹیشن میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ میٹنگ میں پائین شہر کے کئی علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ ایس ایچ او کی سربراہی میں منعقدہ اس میٹنگ کے دوران شرکاء نے عوامی اہمیت کے مسائل اُبھارے۔ پولیس آفیسر نے میٹنگ میں موجود لوگوں کو یقین دلایا کہ اُن کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی تاکہ اُنہیں درپیش مسائل کا سامنا کرنے پر مجبور نہ ہونا پڑے۔  

کشمیری شاعر محمد سلطان ماہرؔ فوت

سرینگر// کشمیری شاعر محمد سلطان ماہرؔ کل اپنی رہائش گاہ بمنہ سرینگر میں انتقال کرگئے ۔ان کی وفات پر کئی ادبی حلقوں نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔نگینی کلچرل فاونڈیشن کے چیرمین انجینئر شبنم بشیر ،براڈ کاسٹر اور شاعر عبدالاحد فرہاد اور صحافی رشید راحل نے ان کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور لواحقین سے تعزیت پرسی کی ہے۔انہوں نے ماہرؔ کی کشمیری شاعری کے تئیں انکی خدمات کو سراہا۔