چھاپڑی فروشوں کی مخصوص جگہوں پر منتقلی

سر ی نگر//شہر سری نگر میں اندراج شدہ چھاپڑی فروشوں کو مخصوص جگہوں پر منتقل کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ نے انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ ان باتوں کا اظہار کل ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری کی صدارت میں منعقدہ افسران کی ایک میٹنگ کے دوران کیا گیا۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ محکمہ مال اور ایس ایم سی کے عہدہ داروں پر مشتمل مشترکہ انفورسمنٹ ٹیم شہر میں تمام سڑکوں   اورفٹ پاتھوں سے چھاپڑی فروشوں کو مقررہ جگہوں پر منتقل کرنے کے لئے اقدامات کرے گی۔ جبکہ پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار انفورسمنٹ ٹیم کو کارروائی کے لئے تعاون دیں گے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ شہر میں سڑکوں پر تجاوزات اور چھاپڑی لگانے کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی اور اس سلسلے میں منتقل ہونے سے انکار کرنے یا خلاف ورزی کرنے والے چھاپڑی فروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس دوران  متعلقہ تح

ڈپٹی میئر کے نجی دفاتر پر انکم ٹیکس کے چھاپے

سرینگر//انکم ٹیکس محکمے نے سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر شیخ عمران کے نجی دفاتر پر چھاپے ڈال کر کئی اہم اور حساس دستاویز کی تحقیقات کی۔معلوم ہوا کہ انکم ٹیکس محکمے نے منگلوار کے روز سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر کے نجی دفاتر واقع بہوری کدل اور سنگرمال کمپلکس پر چھاپے ڈال کر یہاں دفاتر کی باریک بینی سے تلاشی لی۔ ذرائع نے بتایا کہ انکم ٹیکس محکمے سے وابستہ اہلکاروں نے ڈپٹی میئر کے اور ایک دفتر واقع نوگام پر بھی چھاپہ ڈال کر یہاں کئی اہم دستاویز کو کھنگالا۔خیال رہے دو رو قبل انسداد رشوت ستانی محکمے نے جموں وکشمیر بنک کے مرکزی ہیڈکوارٹر پر چھاپہ ڈال کر یہاں کئی اہم شعبوں کی باریک بینی تلاشی لینے کیساتھ ساتھ اہم دستاویز کو ضبط کیا۔(کے این ایس)  

میرا تعاون ہر حال میں شامل رہے گا: شیخ عمران

سرینگر// میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر شیخ عمران نے بتایا کہ وہ انکم ٹیکس محکمے کی طرف سے شروع کی گئی چھاپہ مار کارروائی میں بھر پور تعاون دیں گے۔ شیخ عمران کے بقول انکم ٹیکس محکمے کی طرف سے جاری تحقیقاتی عمل میں میرا بھر پور تعاون شامل رہے گا اور میں محکمے کے قواعد و ضوابط پر سختی سے کاربند رہوں گا۔ڈپٹی میئر کے مطابق ’’میں قانون کی اطاعت کرنے والا شخص ہوں اور میری طرف سے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی جائیگی‘‘۔  

دفعہ370کیساتھ چھیڑ چھاڑ آگ سے کھیلنے کے مترادف: ساگر

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور ماہر قانون مرحوم خواجہ غلام محی الدین شاہ (بچھ) کی15ویں برسی پر کل اُن کے مقبرہ واقع زیارت حضرت سید محمد منتقیؒ صاحب چھتہ بل پر ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں سب سے پہلے قرآن کی تلاوت اور کلمات وتحلیلات کی مجلس آراستہ ہوئی۔ بعد میں مرحوم کے مرقد پر گلباری، فاتحہ خوانی ادا کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی محمد ساگر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس دفعہ 370 اور 35اے کا دفاع کرنے کیلئے برسرجہد ہے اور ہماری جماعت ان دفعات کی رکھوالی کرنے کیلئے کوئی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کریگی۔ انہوں نے کہا کہ جو عناصر ریاست کی خصوصی پوزیشن کو ختم کرنے کی رٹ لگائے ہوئے ہیں اُن کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے کیونکہ آئین ہند کی ان دفعات کے خاتمے کی صورت میں ریاست کا ملک کیساتھ مشروط الحاق بھی ختم ہوجائے گا۔ علی محمد ساگر نے کہاکہ جس آئین نے جموں وکشمیر کو خصوصی

وادی کے معروف ڈاکٹر کے نام پر جعلی فیس بک اکاونٹ

سرینگر// وادی کے سرکردہ معالج ڈاکٹر گل جاوید کا جعلی فیس بک اکاونٹ بنانے والے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے کرائم برانچ نے پلوامہ کے ایک نوجوان کے خلاف کیس درج کیا ہے ۔شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے ڈاکٹر گل جاوید کے نام کا ایک فیس بک اکاونٹ پر ایک مریض کو گردے خراب ہونے کا پوسٹ اپڈ لوڈ ہوا اور اس پوسٹ پر بنک اکاونٹ مشتہر کرکے اس کی بھر پور مدد کرنے کی اپیل کی گئی ۔یہ معاملہ جب کرائم برانچ کی نوٹس میں لایا گیا تو تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ سامبورہ پلوامہ کے عاصف نبی ڈار اور اس کی ماں نے یہ جعلی فیس اکونٹ کھولا اوراس پر جعلی پوسٹ شیر کئے گئے اور بنک کے 2اکاونٹ بھی دئے گئے اور ان بنک اکاونٹوں میں کافی پیسے بھی جمع ہوئے ۔کرائم برانچ نے اس سلسلے میں کیس درج کیا۔  

ہوٹل سینتور میں انٹرنیشنل امام خمینیؒ کانفرنس اختتام پزیر

سرینگر//انجمن شرعی شیعیان کے شعبہ باب العلم کے اہتمام سے بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینیؒ کی 30ویں برسی کے موقعہ پر ہوٹل سینتور میں دو روزہ انٹرنیشنل امام خمینی ؒ کانفرنس اختتام پزیر ہوئی کانفرنس کے دوسرے دن مجلس مقالہ خوانی کا انعقاد ہوا جس میں ریاست و بیرون ریاست کے کئی ریسرچ اسکالروں نے شرکت کی  جن میں سید محمد کوثر جعفری کشمیر یونیورسٹی،قرت العین کشمیر یونیور سٹی، شاہ باز حسین کشمیر یونیورسٹی،پریتی ساہو جے این یو، سرتاج احمد کشمیر یونیورسٹی،شوکت حسین پرا کشمیر یونیورسٹی، پریم مشرا جے این یو، شبیر احمد کشمیر یونیورسٹی،مہیت احد بابا غلام شاہ بڈشاہ یونیورسٹی،منظور حسین کشمیر یونیورسٹی، خادم حسین جے این یواور سید عابد حسینی  جامعہ باب العلم اورینٹل کالج شامل ہیں۔ اسکالروں نے حضرت امام خمینیؒ کے حیات و علمی و انقلابی کارناموں سے متعلق اپنے مقالات پیش کئے مجلس مقالہ خو

سرینگر میںSUV جیپ متعارف ARG آٹو موبالز پرائیوٹ لمیٹیڈ کی طرف سے تقریب منعقد

سرینگر//  کے مجاز ڈیلر  آٹو موبالز پرائیوٹ لمیٹیڈ کی طرف سے کل سرینگر میں    کو متعارف کرایا ۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب پر منیجنگ ڈائریکٹر گلزار احمد شیخ ،دائریکٹر ریحابہ گلزار ،سیلز ہیڈ شبیر احسن بٹ اور دیگر کئی شخصیات کے علاوہ گاہک بھی شو روم پر موجود تھے ۔مذکورہ جیپ جب بازار میں اتاری گئی تب سے لوگ اسے پسند کرنے لگے ہیں اور فور باے فور خصوصیت والی اس گاڑی میں سفر کرنا آرام دہ ہوتا ہے ۔اس جیب کے بازار میں متعارف ہونے کے ساتھ ہی اس کی مانگ بڑھ گئی ہے   

میر واعظ کا اظہار تعزیت

سرینگر// عوامی مجلس عمل کے سربراہ و حریت (ع)چیرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے تنظیم کے رکن محمد شفیع میر کے برادر نسبتی  حبیب اللہ خان سکونت سعدہ کدل کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا ہے ۔انہوں نے محمد شفیع میر سمیت مرحوم حبیب اللہ خان کے صاحبزادے اور خاندان کے دیگر پسماندگان کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے  ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت ، جنت نشینی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔    

زینہ کوٹ میں ریڈ کراس کا تربیتی کیمپ منعقد

سرینگر// انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے جموں و کشمیر برانچ نے ’ابتدائی امداد کے طریقہ کار‘کا ایک پروگرام منعقد کیا ۔اس سلسلے میں یچ ایم ٹی کمپلیکس زینہ کوٹ میں 44بٹالین سی آر پی ایف اہلکاروں کو ٹریننگ دی گئی ۔پروگرام کا افتتاح ڈپٹی کمانڈنٹ امیت شرما نے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر حمید کی موجودگی میں کیا ۔ امیت شرما نے اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں امن اور ہم آہنگی کو برقراررکھنے میں فورسز جوانوں کا رول قابل تعریف ہے۔انہوں نے  فسٹ ایڈ تیکنک کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے جوانوں سے کہا کہ وہ اس طرح کی ٹریننگ حاصل کرنے میں دلچسپی کا مظاہرہ کریں ۔ٹریننگ حاصل کرنے والے جوانوں کو امر ناتھ یاترا کے دوران ڈیوٹی پر تعینات کیا جارہا ہے۔  

تازہ ترین