تازہ ترین

امت شاہ کا دورہ | جھیل ڈل اور ملحقہ علاقے سیل،سیکورٹی انتظات سخت

سرینگر//وادی میں سیکورٹی صورتحال اور امرناتھ یاترا کے سلسلے میں حفاظتی انتظامات کا جائیزہ لینے کیلئے مرکزی وزیرداخلہ بدھ کو2 روزہ دورے پر وادی وارد ہوئے جس دوران انہوں نے سرینگر میں فوج کے اعلی حکام سے ملاقات کی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ان کے دورے کے پیش نظرجھیل ڈل کے کنارے پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹرکے ارد گرد کثیر دائروں والی سیکورٹی کا بندوبست کیا گیا ہے اور بیلورڈکو عام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیااور ایس کے آئی سی سی کی طرف جانے والے تما م راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے ۔ اس صورتحال کی وجہ سے جہاں مقامی آبادی نے اپنی سرگرمیاں پورے دن محدود کر دیں، وہیں بیرون ریاستوں اور ممالک سے سیر و تفریح کیلئے آئے سیاحوں اور سیلانیوں نے بھی اپنا زیادہ تر وقت ہوٹلوں میں ہی گزارا۔علاقہ میںفورسز کی بھاری تعیناتی عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ سڑکوں، پلوں اور چوراہوں کو سیل کیا گی

مرکزی حکومت کی نئی تعلیمی پالیسی پرنجی سکولوں کی قومی انجمن برہم

سرینگر// مرکزی حکومت کی نئی تعلیمی پالیسی پر انگشت نمائی کرتے ہوئے نجی سکولوں کے اتحاد نے اس کو خامیوں سے بھر پور قرار دیکر متنبہ کیا کہ اس پالیسی کو نافذ کرنے سے تعلیمی شعبے کو نا قابل تلافی نقصانات پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ نئی تعلیمی پالیسی پر بھارت بھر میں مباحثے کرنے اور تحفظات و خدشات کو اجاگر کرنے کی کڑی کے تحت سرینگر کے ایوان صحافت میں نیشنل انڈپنڈنٹ اسکول الائنس اور پرائیوٹ اسکولز ایسو سی ایشن جموں کشمیر نے مشترکہ طور پر اس پالیسی کو تعلیمی شعبے کیلئے نقصان دہ قرار دیا۔ پریس کانفرنس سے نیشنل انڈپنڈنٹ اسکول الائنس کے صدر ڈاکٹر کلبھوشن شرما،معروف ماہر تعلیم تھامس انٹونی اور پرائیوٹ اسکولز ایسو سی ایشن کے صدر انجینئر غلام نبی وار نے مشترکہ طور پر نئی ایجوکیشن پالیسی کو ضخیم دستاویزات قرار دیتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو اس سے الجھن میں ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی

پاپا کشتواڑی کے ہاتھوں مبینہ طور قتل | نشاط کے شہری کے اہل خانہ کا پرتاپ پارک میں احتجاج

سری نگر//بدنام زمانہ اخوانی پاپا کشتواڑی کے ہاتھوں نوے کی دہائی میں مبینہ طور پر قتل ہوئے نشاط سے تعلق رکھنے والے علی محمد میر کے اہل خانہ نے بدھ کو پرتاپ پارک میں احتجاجی دھرنا دے کر انصاف کا مطالبہ کیا۔برین نشاط سے تعلق رکھنے والے علی محمد میر کے اہل خانہ نے ہاتھوں میں مقتول کی تصویریں بھی اٹھا رکھی تھیں اور ایک بورڈ بھی نصب کیا تھا جس پر مقتول کی تصویر کے علاوہ لکھا تھا کہ شہید علی محمد میر کو شہید کیا گیا لیکن لاش ابھی تک نہیں ملی، پاپا کشتواڑی اور اس کے ساتھیوں نے اس کا بے دردی کے ساتھ قتل کیا۔اس موقع پر مقتول کے فرزند میر ظہور احمد نے کہا: 'میرے والد کو سال 1996 میں آج ہی کے دن پاپا کشتواڑی نے اغوا کیا اور اس کو ٹارچر کرکے قتل کیا اور لاش کو دریائے جہلم میں پھینک دیا، لاش بھی آج تک نہیں ملی، اس کے بارے میں، میں نے ایک کیس بھی کیا تھا لیکن حکومت نے آج تک کوئی جواب نہیں دیا&

جواہر نگر کی خستہ حال رابطہ سڑکوں کی مرمت کامطالبہ

سرینگر//جواہر نگر سرینگر کی اندرونی اور ذیلی سڑکوں کی ناگفتہ بہہ حالت پر مقامی آبادی اور تجارتی حلقوں نے غم و غصہ اور ناراضگی کا اظہار کیاہے۔لال منڈی سے جواہر نگر،جواہر نگر سے رام باغ بنڈ،جواہر نگر سے کرسو راج باغ کی اندرونی رابطہ سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوگئیں ہیں جس وجہ سے لوگوں کوعبور و مرور میں کافی مشکلات اور دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جواہر نگر چوک میں دکانداروں نے ’کشمیر عظمیٰ ‘کو بتایا کہ لال منڈی سے لیکر جواہر نگر تک اور اس سے ملحقہ اندرونی رابطہ سڑکیں خستہ اور ناکارہ ہوچکی ہیںجس وجہ سے بارشوں ہونے کی صورت میںسڑکیں تالاب بن جاتی ہیں جبکہ دھوپ ہونے پر گرد و غبار اڑتا رہتا ہے۔مقامی آبادی اور تجارت پیشہ افراد نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جواہرنگرکی سڑکوں پر تارکول بچھایا جائے تاکہ عوام کو راحت مل سکے۔   

سماج میں منشیات کی وباء | شہر میں کئی مقامات پر ریلیاں اورسمینار

سرینگر//عالمی یوم انسداد منشات کے حوالے سے شہر سرینگر میں کئی مقامات پرریلیاں نکالی گئیں جن میں سکولی بچوں اور سرکاری اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیکر لوگوں کو منشیات کے مضر اثرات سے متعلق جانکاری فراہم کی ۔ ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اَتھارٹی سری نگر نے کل ایس پی ہائیرسکینڈری سکول میں محکمہ تعلیم کے اشتراک سے نشیلی ادویات اور ان کی غیر قانونی ٹریفکنگ کے خلاف بین الاقوامی دن کی تقریب منعقد کی۔ممبر سیکرٹری لیگل سروسز اَتھارٹی محمد اکرم چودھری جو اس موقعہ پر مہمان ذِی وقار کی حیثیت سے موجود تھے، نے سماج کو اس بدعت سے پاک کرانے میں دینی تعلیمات اور سماجی ارکان کے رول کو اُجاگر کیا۔سیکرٹری ڈی ایس ایل اے عدنان سعید نے وہاں موجود لوگوں کو نشیلی ادویات کے منفی اثرات سے آگاہ کیا۔اس موقعہ پر طلباء میں اسناد اور مومنٹوز تقسیم کئے گئے۔  شہر خاص میںگورنمنٹ بائز اینڈ گرلز سکول نوہٹہ کے بچوں نے منشیات مخ

مزید خبریں

پابندیاں غیر متوازی مداخلت: چیمبر آف کامرس سرینگر// کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے جھیل ڈل اور اسکے ملحقہ علاقوں میں فورسز کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں غیر متوازی مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے یہاں عام زندگی تھم سی گئی ۔چیمبر کے ترجمان نے کہا کہ اہم سیاحتی علاقہ کو مسلسل دو روز تک نرغے میں رکھنے سے نہ صرف سیاحوں کو اپنی ہی جگہوں پر رہنے کیلئے کہا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پابندیوں کی وجہ سے سیاحت سے جڑے تاجروں کو نقصان ہوا اور سیلانی بھی مغل باغات اور جھیل ڈل کی سیر کرنے سے روکے گئے ۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ سیاحوں کو نہ روکا جائے اور علاقہ میں رکاوٹوں اور پابندیوں کا جائزہ لیا جائے۔          زکورہ میں اینمل ہیلتھ بیولاجیکل پروڈکٹس کی سہولیات کا افتتاح  سرینگر// پشووبھیڑ پالن،ماہی پروری اورمحکمہ ٹرانس