تازہ ترین

یوم شہدا پر پائین شہر میں بندشیں

سرینگر//  یوم شہدائے کشمیر کے موقع پرحکام نے سنیچر کوپائین شہر کے بعض علاقوں میں علیحدگی پسندوں کی طرف سے ممکنہ مظاہروں کو روکنے کیلئے پابندیاں کیں۔پائین شہر میں واقع مزار شہداء￿  ’’نقشبند صاحب ‘‘اور اسکا گرد ونواح مکمل طور پر سیل رہا اور سرکاری تقریب کے علاوہ یہاں مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کے وفود نے حاضری دی البتہ مزاحمتی خیمے کے کسی پروگرام کو اجازت نہ ملی۔ مشترکہ مزاحمتی قیادت کے پروگرام کو ناکام بنانے کیلئے شہر خاص میں کرفیو جیسی پابندیاں عائد کی گئی جس کے نتیجے میں یہاں ہر طرف ہو کا عالم دیکھنے کو مل رہا تھا اور پوری ا?بادی گھروںمیں محصور ہوکر رہ گئی۔ پولیس اسٹیشن ، رعناواری ، خانیار ، نوہٹہ ، ایم ا?ر گنج ، صفا کدل کے حدود میں ا?نے والے علاقوں میںامن وقانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور ممکنہ احتجاجی مظاہروں کو روکنے کی غرض سے فورسز کے اضافی اہلک

ایوان صحافت کشمیرکے انتخابات

سرینگر //گرمائی راجدھانی سرینگر میں قائم ایوان صحافت کے اولین انتخابات کیلئے اْمیدواروں کی طرف سے پچھلے کئی روز سے جاری انتخابی مہم رات 12بجے مکمل ہو گئی۔ اس سے قبل اْمیدواروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر الیکشن مہم چلائی گئی۔قابل ذکر ہے کہ ان انتخابات میں 31اْمیدوار حصہ لے رہے ہیں جس میں 3اْمیدوار صدر ، 3نائب صدر، 3جنرل سکریٹری، 2خزانچی اور 20ایگزیکٹو ممبران کیلئے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ووٹنگ کا عمل 15جولائی صبح دس بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گا۔کشمیر پریس کلب سرینگر میں 274ممبران کا اندراج ہے۔ ایوان صحافت سرینگر میں گذشتہ کئی روزسے اس حوالے سے گہما گہمی رہی اور اْمیدوار ووٹران کو اپنی طرف مائل کرنے کیلے سر توڑ کوششوں میں جٹے رہے جبکہ پریس کالونی میں اْمیدواروں کی جانب سے پوسٹر بھی چسپان تھے۔صحافتی برادری میں اس انتخابات کو لیکر زبردست دلچسپی پائی جا رہی ہے اور اْمید کی جا رہی ہے کہ

نسیم باغ حضرت بل کی اندرونی سڑکیں خستہ، آبادی کو زبردست مشکلات کا سامنا

سرینگر//نسیم باغ حضرت بل کی بیشتر اندرونی اور ذیلی رابط سڑکوں کی ناگفتہ بہ حالت پر مقامی ا?بادی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان سڑکوں کی فوری طور تجدید و مرمت شروع کی جائے۔نسیم باغ حضرت بل کی بیشتر علاقوں کی اندرونی اور ذیلی رابطہ سڑکیں خستہ حالی سے لوگ پریشان ہیں۔ان سڑکوں پر جگہ جگہ تارکول اکھڑ چکا ہے جس وجہ سے سڑک پر بڑے بڑے کھڈ بن گئے ہیں جس کے نتیجے میں اکثر سڑکوں پر چلنے پھرنے میں راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ گاڑیاں چلانے والوں کو بھی گوناگوں مشکلات درپیش ا?تی ہیں۔سماجی کارکن فرہان کتاب نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ غوثیہ کالونی لین نمبر 2 نسیم باغ حضرت بل کی رابطہ سڑک انتہائی خستہ اور ناکارہ ہوچکی ہے۔لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان رابطہ سڑکوں پر تارکول وغیرہ بچھایا جائے تاکہ ا?بادی کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔  

گاڑیوں میں سیٹیں مخصوص ہو کر بھی خواتین دھکے کھانے پر مجبور

 سرینگر //شہر میں منی بسوں میں خواتین کیلئے مخصوص 8سیٹوں پر مرد مسافروں کے قبضہ کو ہٹانے میں محکمہ ٹریفک مکمل طور پر ناکام ہوا ہے اور ا?ج بھی خواتین بسوں میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔جہاں ایک طرف محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ لوگوں کو خود اس کیلئے سنجیدہ ہونا چاہئے وہیں خواتین کا الزام ہے کہ محکمہ ٹریفک اس سنگین معاملہ سے نپٹنے میں بری طرح سے ناکام ہو کر خاموش تماشاہی بنا ہوا ہے۔شہر سرینگر کے مختلف روٹوں پر چلنے والی گاڑیوںمیںلکھے الفاظ ’پہلی 8سیٹیں خواتین کے لئے مخصوص ہیں‘ پر سب کی نظر پڑتی ہے لیکن ان پر کوئی بھی عمل نہیں کیا جا رہا ہے اور نہ ہی محکمہ ٹریفک اس سلسلے میں کوئی اقدمات اٹھا رہا ہے۔ گاڑیوں میں اورلوڈنگ بھی ایک سنگین معاملہ بنا ہوا ہے اورمسافروںکو گاڑیوں میں دھکے کھاتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔کئی خواتین مسافروں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کبھی کوئی ترس کھا کر اگرسیٹ ب

منشیات کے خلاف مہم | خاتون سمیت2سمگلر پولیس کی گرفت میں

سرینگر//منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سرینگر میںخاتون سمیت2سمگلروں کی گرفتاری عمل میں لا کر اْن کے قبضے سے چرس برآمدکیا۔ پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایاز احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکنہ کرسو راجباغ کو روک کر اْس کی تلاشی لی جس دوران اْس کے قبضے سے 50گرام چرس برآمد ہوا۔ پولیس نے موقع پر ہی منشیات فروش کو گرفتار کرکے لوڈ کیرئیر زیر نمبرJK01AD-3359کو بھی تحویل میں لے لیا اور اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 48/2019کے تحت شیر گڑھی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ اس کی نشاندہی پر پولیس نے خاتون منشیات فروش نگینہ زوجہ مرحوم غلام محمد شیخ ساکنہ سامون کالونی کو بھی حراست میں لے کر اْس کے رہائشی مکان سے 210گرام چرس برآمد کیا۔  

آنچار ، خشحال سر اور گلسر آب گاہیںخطرات سے دوچار

نئی دہلی //مرکزی سرکار نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سرینگر میں واقع 3 اہم آب گاہوں کی حالت خراب ہے اور ریاستی سرکار نے اس حوالے سے کوئی بھی تجویز پیش نہیں کی ۔نیشنل کانفرنس لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی نے وادی کے آنچار ، خشحال سر اور گلسرآب گاہوں،جو سرینگر میں واقع ہیں،کی خراب حالت پرڈاکٹر فاروق عبداللہ کی جانب سے اس معاملے پراٹھائے گے سوال کے تناظر میں حسنین مسعودی نے جنگلات وماحولیات کے مرکزی وزیر پرکاش جوادیکر کے ساتھ ملاقات کی ۔ این سی ترجمان کے مطابق جنگلات وماحولیات کے مرکزی وزیر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ مذکورہ آب گاہوں کو سخت خطرے کا سامنا ہے ۔وزیر نے کہا کہ تینوں آب گاہوں کو غیر منحصر سیوریج سے آلودگی کا سامنا ہے ۔وزیر نے کہا کہ اس سلسلے میںریاستی سرکار کی جانب سے کوئی بھی تجویز پیش سامنے نہیں آئی جبکہ اس حوالے سے ایک نیشنل پلان سکیم ہے جس کے تحت ایسی آب گاہوں

شہرمیں اشتہارات چسپاں کرنے پر پابندی

سرینگر//ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سرینگر کلدیپ کرشن کے ایک حکمنامے کے مطابق سرینگر شہر میں یوٹلٹی پولز اور اسٹریٹ لیمپ پوسٹس پر کسی بھی طرح کے اشتہارات چسپاں کرنے پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اشتہارات ہٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔حکمنامے میںمزید کہا گیا ہے کہ خلا ف ورزی کرنے والے کاروباری اداروں یا دیگر لوگوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔    

بندشوں کے طفیل، جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی نہ ہوسکی

سرینگر // تاریخی جامع مسجد میں کل نماز جمعہ کی ادائیگی ممکن نہیں ہوسکی۔ انتظامیہ کو خدشہ تھا کہ نماز جمعہ کے بعد یہاں  احتجاجی مظاہرے ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ دوسال قبل بڈگام کے رڈ بگ علاقہ میں معرکہ آرائی کے دوران تین جنگجو جاں بحق ہوئے تھے جن میں سجاد احمد گلکار ساکن نوہٹہ حال ایچ ایم ٹی سری نگر بھی تھا۔ مذکورہ جنگجوکی دوسری برسی کے سلسلے میں امن قانون کی صورتحا ل کو برقرار رکھنے کیلئے شہر میں فورسز کو تعینات کیا گیا تھا۔خانیار، رعنا واری، مہاراج گنج، نوہٹہ، صفا کدل اور کرالہ کھڈ کے تحت آنے والے علاقوں میںجزوی بندشیں عائد تھیں۔ پابندیوں کے باعث نوہٹہ کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا نہیں ہوسکی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ مسجد کی طرف جانے والے تمام راستے مکمل طور سیل کردئے گئے تھے اور وہاں کی طرف جانے کی کسی کو اجازت نہیں دی گئی۔تاریخی جامع مسجد کے تمام دروازوں کو مقفل کیا گیا ت

میرواعظ کی خانہ نظر بندی حریت کی مذمت

سرینگر//حریت (ع)اور عوامی مجلس عمل نے میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کو ایک بار پھر اپنی رہائش گاہ  میرواعظ منزل نگین میں نظر بند کرکے انکی پر امن سیاسی و دینی سرگرمیوں پر طاقت کے بل پر قدغن عائد کرنے  اور مسلمانان کشمیر کی عظیم دینی و روحانی عبادتگاہ مرکزی جامع مسجد سرینگر کو ایک بار پھربندشوں کے دائرے میں لاکر وہاں  نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کئے جانے اور شہر خاص کے بیشتر حصوں کو پابندیوں اور بندشوں کی زد میں لانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے حکمرانوں کا جارحانہ اقدام قرار دیا ہے ۔بیان میں کہاگیا کہ میر واعظ کو اپنی رہائش گاہ میں نظر بند کرکے ان کی پر امن سرگرمیوں پر جس طرح پابندی عائد کردی وہ انتہائی مذموم، غیر جمہوری، غیر اخلاقی اور اظہار رائے کی آزادی کا گلہ گھونٹنے کے مترادف ہے ۔  

سرینگر میں مچھلیوں کی منڈی قائم ہوگی

سر ی نگر//حکومت سرینگر ضلع میں جدید طرز کا ایک ایکوئریم قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس پر چار ارب روپے لاگت آنے کا اندازہ ہے اور یہ ایکورئم سینگا پور کے سینٹوسہ آئی لینڈ کی طرز پر تعمیر کیا جائے گا ۔یہ جانکاری کل پشو و بھیڑ پالن اور ماہی پروری کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے فشریز محکمہ کی ایک جائیزہ میٹنگ کے دوران دی۔میٹنگ میں وی سی لاؤڈا، ڈائریکٹر فشریز اور کئی دیگر افسروں نے بھی شرکت کی۔ڈاکٹر سامون نے کہا کہ بٹہ مالو سرینگر میں فش منڈی قائم کی جائے گی تا کہ ماہی پروروں کو مارکیٹنگ کی سہولیات بہم کرائی جاسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منڈی میں ہی ایک لیبارٹری قائم کی جائے گی تا کہ فروخت کی جانے والی مچھلیوں کے معیار کی جانچ کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست میں مچھلیوں کی پیداوار اور معیار بڑھانے کے لئے کئی سکیمیں چلا رہی ہے تا کہ اس تجارت کے ساتھ وابستہ لوگوں کے معیار زن

وَسندرا مسعودی کابچہ ہسپتال کا معائینہ

سر ی نگر//ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن وسندرا پاٹھک مسعودی نے کل جی بی پنتھ ہسپتال سونہ وار کا اچانک دورہ کرکے مختلف وارڈوں اور شعبوں کا معائینہ کیا۔وسندرا مسعودی نے ہسپتال انتظامیہ ، مریضوں ، ان کے تیمارداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران ہسپتال میں داخل نوائید بچوں اور دیگر مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیا ت کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے اور ہسپتال میں داخل مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات میں مزید بہتری لانے کی ہدایت دی۔ہسپتال کے اندر اور ارد گرد صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے چیئر پرسن نے متعلقہ افسروں کو کوڑا کرکٹ مناسب طریقے پر ٹھکانے لگانے کی ہدایت دی۔ہسپتال کی کارکردگی کا برسر موقعہ جائزہ لیتے ہوئے چیئرپرسن نے کہا کہ ہسپتال کے مجموعی ڈھانچے سے متعلق معاملات کو متعلقہ حکام کی نوٹس میں لایا جائے گا تاکہ اس

شہر میں’ ہر قدم ہم قدم‘ پروگرام کا آغاز

سر ی نگر//گورنر کے مشیر کے وِجے کمار نے سری نگر ضلع انتظامیہ کی جانب سے شروع کئے گئے ’’ ہر قدم ہم قدم‘‘ پروگرام کا آغاز کیا جس کے تحت ضلع میں جسمانی طور خاص افراد کو اُن کی دہلیز پر ویل چیئر س بغیر کسی معاوضے کے فراہم کی جائیں گی۔اس پروگرام کو شروع کرنے کے موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان، ڈپٹی کمشنر سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری اور دیگر افسران موجود تھے۔مشیر موصوف نے سول سیکرٹریٹ میں ایک خاص گاڑی کو ہری جھنڈ ی دکھا کر روانہ کر کے ا س پروگرام کا آغاز کیا۔یہ گاڑی مستحقین کو ویل چیئرس فراہم کرے گی۔ڈپٹی کمشنر سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے پروگرام کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام کو عملانے کے لئے مستحقین کو رجسٹریشن کرانے کے لئے کہا گیا اور پچھلے دس دنوں کے دوران ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 300جسمانی طور خاص افراد نے اس

’بھارتی شہریت دو یا وطن واپس بھیج دو‘

سری نگر//سابق جنگجوئوں کی پاکستانی نژاد بیویوں نے مرکزی و ریاستی سرکار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بازآبادکاری کیلئے یا تو انہیں بھارتی شہریت فراہم کی جائے یا ممکن نہ ہونے کی صورت میںانہی پاکستان واپس بھیج دیا جائے۔کل یہاںذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق جنگجوئوں کی پاکستانی نژاد بیویوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں بھارت کی شہریت فراہم کی جائے اور اگر کسی صورت میں یہ ناممکن ہے تو پھر انہیں واپس پاکستان بھیجنے کے انتظامات کئے جائیں۔ مذکورہ خواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کے شہرایبٹ آباد کی رہنے والی طیبہ نے کہا کہ ہم کل ملاکر 350خواتین ہیں جنہوں نے یہاں کے کشمیر سے تعلق رکھنے والے سابق جنگجوئوں کیساتھ نکاح کیا تھااور دوسری طرف یہاں آنے کے بعدبھی ہمارے ساتھ سوتیلا سلوک روا رکھا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا سرکار سے یہی مطالبہ ہے کہ ہمیں بھارت کی شہریت فراہم کی

مزید خبریں

 امن و امان کی بحالی کیلئے جامع اقدامات کی ضرورت بٹہ مالو میں پی ڈی پی کنونشن سے پارٹی لیڈروں کا خطاب سرینگر// پی ڈی پی کی طرف سے یہاں بٹہ مالو میں منعقد پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے لیڈروں نے مرکزی سرکار سے کہا کہ کشمیر معاملہ کو سیکورٹی کی عینک سے دیکھنے کے بجائے خطہ میں امن و امان کی بحالی اور لوگوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کے اقدامات کرے۔پارٹی کے نائب صدر عبدالرحمان ویری ،جنرل سیکرٹری غلام نبی لون ہانجورہ ،ضلع صدر سرینگر خورشید عالم اور سابق ممبر اسمبلی بٹہ مالو نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے دورن محبوبہ مفتی نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے متعلقین کے ساتھ مذکرات کی وکالت کی ۔انہوں نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہکشمیر معاملہ کو سیکورٹی کی عینک سے دیکھنے کے بجائے یہاں امن و امان کی بحالی اور لوگوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے جا