تازہ ترین

سرینگرمیں شاہرائوں کی وسعت اور بہتری کے لئے کثیر رُخی اقدامات

سرینگر//سرکار نے سرینگر میں 125 کلومیٹر سڑکوں پر میکڈم بچھانے اورڈرینیج نیٹ ورک کو مستحکم کرنے کیلئے کئے جارہے اقدامات کو حتمی شکل دی ہے۔اس سلسلے میں کثیر رُخی طریقہ کار اپنایا جارہا ہے۔سرینگر میں 25کلومیٹر سڑکوں پر مکمل طور میکڈم بچھانے کی ضرورت ہے،جبکہ 100کلومیٹر سڑکوں کی اوپری تہہ پر میکڈم بچھایا جائے گا۔اس کے علاوہ ضلع میں قومی شاہراہ اواندرونی سڑکوں کی تجدید ومرمت کی طرف بھی ترجیحی بنیادوں پر توجہ مبذول کی جائے گی۔ٹھیکیداروں کی طرف سے احتجاج کے نتیجہ میں سڑکوں کی تجدید کا کام اگرچہ متاثر ہوا تھا،تاہم جون  سے شروع کئے گئے کام کے دوران ہدف شدہ کام کا 50فیصد حصہ پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے۔ان میں اہم شاہراہیں بشمول ایم اے روڈ ، تحصیل سائوتھ میںآئی جی روڈ، بتہ مالو پارمپورہ روڈ تحصیل شالہ ٹینگ میںنٹی پورہ روڈ اورچھانہ پورہ چرارشریف روڈ، نارتھ فورشور روڈ اور نشاط شالیمار روڈ کے